City 42:
2025-09-20@08:19:10 GMT

 بشریٰ بی بی کا  میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار 

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

 ویب ڈیسک :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔

پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور: جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا

لاہور:

سیشن کورٹ نے ریپ کیس میں جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو 14 سال کی سزا سنادی۔ 
 
عدالت نے ملزم ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو چودہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس پر فیصلہ جاری کیا۔

 ملزم کے خلاف 2024 میں تھانہ نواب ٹاؤن میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے مشہور رشتہ ایپ کے ذریعے لڑکی کو ورغلایا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت میں ملزم کے خلاف بارہ گواہان پیش ہوئے، ملزم پر میڈیکل سے جرم ثابت ہے۔

عدالت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ  پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں، ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے بیان سے جرم ثابت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار
  • اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا
  • بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کی ٹیم سے  طبی معائنہ کرانے سے انکار 
  • بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار
  • بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار
  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد
  • بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے انکار کر دیا 
  • لاہور: جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
  • سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار