بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ پمز ہسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم بشری بی بی کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔تاہم بشری بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی، بشری بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ 12 ستمبر کو رہنما پی ٹی ا?ئی نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ڈاکٹرز کی رسائی نہیں دی جارہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میڈیکل ٹیم
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔