غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کے خاندان سمیت 91 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں غزہ میں ایک ہی دن کے دوران 91 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک نامور ڈاکٹر کے اہل خانہ اور شمالی غزہ سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 4 افراد بھی شامل ہیں جو ایک ٹرک پر سوار تھے۔
یہ ہلاکتیں ہفتے کے روز اس وقت ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر فضائی اور زمینی حملوں میں شدت پیدا کی۔ فوج کا مقصد اس سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنا اور آبادی کو جنوبی علاقوں میں قائم کردہ حراستی زونز کی طرف دھکیلنا بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.
طبی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری میں رہائشی مکانات، اسکولوں میں قائم عارضی پناہ گاہیں، بے گھر افراد کے خیمے اور وہ ٹرک بھی نشانہ بنایا گیا جس میں لوگ فوجی حکم کے تحت غزہ شہر سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم 76 افراد جاں بحق ہوئے۔
ہفتے کی صبح سب سے المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے خاندان کا گھر نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں ڈاکٹر کے بھائی، بھابھی اور ان کے بچے شہید ہو گئے۔ ڈاکٹر ابو سلمیہ اس وقت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے۔
حماس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خون آلود دہشت گردانہ پیغام ہے جس کے ذریعے ڈاکٹروں کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ گروپ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 1,700 سے زائد طبی اہلکار شہید اور 400 کو قید کیا جا چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Gaza اسرائیل غزہ فلسطینذریعہ: WE News
پڑھیں:
پرتگال سمیت 10 ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کو تیار
پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی دھمکیوں اور بڑھتے انسانی بحران کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین امن کانفرنس: آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے، اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کم از کم 10 ممالک بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غزہ شہر سے لاکھوں افراد کی ہجرتغزہ کے شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار شہری غزہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
A touching scene bidding farewell to freedom fighters, in which tears mix with pride, and in which sincere prayers are raised pic.twitter.com/SNHiq3BuoU
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) September 19, 2025
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی کا اسرائیل کو دو ٹوک جوابترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ یروشلم کے زیرِ زمین دریافت ہونے والا 2700 سال پرانا ’سیلوان کتبہ‘ اسرائیل کو واپس نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ہم یروشلم کا ایک کنکر بھی نہیں دیں گے۔ یہ کتبہ سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں دریافت ہوا تھا اور آج بھی استنبول کے عجائب گھر میں موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل برطانیہ پرتگال غزہ فرانس فلسطین فلسطینی ریاست