اسلام آباد:

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو خانیوال کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے بھیجے گئے ہیں جس میں سے 670 خیمے سکھر سے 13 ٹرکوں کے ذریعے اور 330 خیمے اسلام آباد میں موجود این ڈی ایم اے کے گودام سے 5 ٹرکوں کے ذریعے خانیوال روانہ کیے گئے۔  

ابھی تک پنجاب کو فراہم کیے گئے 2270 ٹن امدادی سامان میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17 کشتیاں شامل ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے خیموں کی تعداد 36000 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول، عسکری اور فلاحی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے

پڑھیں:

پنجاب میں56 ہزار مساجد کی جیوٹیکنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امن وامان کے لیے ریاست،علما اور معززین ایک صف میں ہیں۔ حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے۔

 اجلاس میں صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی کائونٹر قائم کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم سپیشل کائونٹر پر آئمہ کرام فارم کا پراسیس کیا جائے گا۔آئمہ کرام کو وظیفہ کےلیے فارم مینوئل اور ڈیجیٹل دونوں شکل جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے۔

 آئمہ کرام کو وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دینی اداروں کی مکمل ڈیجیٹل میپنگ اورمدارس و مساجد کا ریکارڈ شفاف ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا گیا۔

 پنجاب بھر کے 20 ہزار 863 دینی مدارس کا مکمل ڈیٹا تیار لیا گیا۔صوبے کی 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری بھی مکمل کر لی گئی۔ لاہور میں محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مساجد میں یکجہتی، ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کا نیا دور شروع ہوا ہے۔

 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 284مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور ہیں۔ آئمہ کرام کی دینی اورملی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے افغان شہریوں کو املاک کرایہ پر دینے والے 64 افرادکو گرفتار کرکے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے کاروباری تعلق ثابت ہونے پر تین فیکٹری مالکا ن کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی کے لیے45 ہزار سے زائد مقامات پر چیکنگ کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
  • عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت؛ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہونگی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
  • رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ کردیا گیا
  • کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے روانہ
  • رانو ریچھ کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ
  • سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے سے زاید تقسیم کر دیے، پنجاب حکومت
  • پنجاب میں56 ہزار مساجد کی جیوٹیکنگ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان