سیلاب متاثر ین کیلئےامدادی آپریشن ،این ڈی ایم اے نے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
(روزینہ علی )وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے۔
این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو خانیوال کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہزار خیمے فراہم کئے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے سکھر سے13 ٹرکوں کے ذریعے670خیمے اوراسلام آباد میں موجود این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے5 ٹرکوں کے ذریعے 330خیمے خانیوال کے لیے روانہ کردیئے گئے ہیں۔
ابھی تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے 2270ٹن امدادی سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈاورپانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں،این ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک پنجاب کے سیلا ب متاثرین کے لیے 36000 خیمے فراہم کئے گئے ہیں۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول، عسکری اور فلاحی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :