حقیقی امن سمندروں کے تحفظ سے وابستہ ہے،جنید انوار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے، پاکستان اپنے بحری ورثے کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صرف جنگ نہ ہونا امن نہیں، فطرت سے ہم آہنگی ضروری ہے، کچھوے، شارک اور مرجان کی انواع شدید خطرات سے دوچار ہیں، مینگروز کاربن محفوظ اور مچھلی کے ذخائر برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں، مینگروز کی کٹائی اور غیر قانونی ماہی گیری ہرگز برداشت نہیں کریں گے، جنید انوار چودھری نے کہا کہ عوام اور میڈیا سمندری حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ساتھ دیں، سمندر کاربن جذب کر کے درجہ حرارت اور آفات کے خطرات کم کرتے ہیں، پاکستان اپنے بحری ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے تحفظ
پڑھیں:
کراچی: میری ٹائم نمائنش اینڈکانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خواتین ایک اسٹال پر بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-8-4