روس اور یوکرین میں ڈرون حملے، چھ ہلاکتیں اور درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو/کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ڈرون حملوں کا سلسلہ پیر کو بھی شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تازہ ترین حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق روس کے زیر انتظام کریمیا کے سربراہ سرگئی اکسیونوف نے کہا کہ یوکرینی ڈرون حملے کے باعث بحیرہ اسود کے کنارے واقع سیاحتی مقام فوروس میں ایک سینیٹوریم اور اسکول کو نقصان پہنچا، جبکہ ملبہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ ان کے مطابق اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے رات کے دوران 114 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا، جن میں سے 10 کو کریمیا کے اوپر تباہ کیا گیا۔ وزارت کے مطابق فوروس میں ہونے والا حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر ہوا اور وہاں کوئی فوجی تنصیب موجود نہیں تھی۔ اسے ماسکو نے “دہشت گردانہ کارروائی” قرار دیا۔
دوسری جانب یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزژیا کے گورنر ایوان فیڈوروف نے بتایا کہ روسی بمباری میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
فیڈوروف نے کہا کہ یہ حملہ مکمل طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا اور اس کا فوجی تنصیبات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ زاپوریزژیا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے رات کے دوران روس کے داغے گئے 141 ڈرونز میں سے 132 کو تباہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ زاپوریزژیا پر حملے کے دوران ماسکو کے زیر قبضہ شہر توکماک کے قریب فضائی بم گرانے کی بھی نشاندہی کی گئی۔
وہاج فاروقی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔