مردان؛ کباڑ کی دکان میں دستی بم پھٹنے سے 3افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
مردان:
جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لندن: غلطی سے جیل سے رہا 2 قیدیوں کی تلاش جاری
لندن میں 2 قیدی غلطی سے جیل سے رہا ہوگئے جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں سرگرم ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن پولیس 2 ایسے قیدیوں کی تلاش میں ہے جنہیں غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ کو بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو لندن کی ایچ ایم پی ونزوتھ جیل سے غلطی سے رہا کیا گیا۔
انگلینڈ میں یہ واقعات جنسی جرائم میں ملوث ہڈش کیباٹو کی بھی غلطی سے رہائی کے 5 روز بعد پیش آئے۔
ان واقعات کے بعد وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی سیکیورٹی چیک نافذ کیے جائیں گے۔
اسی معاملے پر پارلیمان میں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بھی وزیر انصاف پر شدید تنقید کی۔