ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس (ای سی اے سی) کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

سی اے اے حکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر اپنے قیام کے بعد سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز میں صلاحیت سازی کیلئے اقدامات کو آگے بڑھانے کے تناظر میں سرکردہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول یو کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ، اکاو کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن افسران کے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد یورپی سول ایوی ایشن کا وفد اسی ہفتے کے آخر میں واپس روانہ ہو جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انسپکٹرز کی خصوصی تربیت سی اے اے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان