خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو راہداری ضمانت مل گئی
درخواست گزاروں کا ڈیٹا سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرتب کر رہی ہے جبکہ اسکوٹیز کی الاٹمنٹ شفاف طریقہ کار اورمکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ شرجیل انعام میمن نے تمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ اور ای وی ٹیکسیز کی سیکیورٹی بڑھانے کا اقدام
سندھ حکومت کی جانب سے شہری سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کیمروں کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو سیف سٹی پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو محفوظ بنانا ، شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کے انضمام کے بعد کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی مانیٹرنگ اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر میں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے شہریوں کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت حاصل ہوگی۔ دریں اثنا کراچی میں سرمایہ کاروں کے ایک وفد کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ہے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نجی سرمایہ کاروں نے ای وی ٹیکسی منصوبے کے ڈھانچے، چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور آپریٹنگ ماڈلز سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی جیسے بڑے شہر میں جدید سفری نظام کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی سروس شروع کر دی جائے تاکہ شہریوں کو روایتی ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں ایک بہتر اور جدید متبادل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس سے شہریوں کو کم کرایوں میں آرام دہ سفر میسر آئے گا ۔ ای وی ٹیکسی سروس سرمایہ کاروں کے لیے یہ منصوبہ ایک پرکشش موقع ثابت ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس کراچی میں شروع کی جائے گی، بعد ازاں دیگر بڑے شہروں تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی سروس بھی متعارف کروا رہی ہے، جس سے خواتین مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ سروس کی کارکردگی، شفافیت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ای وی ٹیکسی سروس میں انٹیلی جنٹ (ITS) سمیت جدید ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ سسٹم شامل ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو اہم سمجھتی ہے۔ ای وی ٹیکسی سروس کا منصوبہ نہ صرف عوامی سہولت بلکہ صوبے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔