شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے، منصوبے کے ڈیپوز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نام سے منسوب برج اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسی ہفتے خواتین کے لیے خصوصی طور پر ’’پنک اسکوٹرز‘‘ تقسیم کی جائیں گی جو انہیں مفت فراہم ہوں گی تاکہ خواتین اپنی سفری ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔ مزید برآں، آنے والے چند ہفتوں میں ڈبل ڈیکر بسیں اور برقی بسوں کا بڑا بیڑا بھی کراچی پہنچے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں سندھ میں برقی اور عام بسوں کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس پیش رفت کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں چینی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے، جہاں نئی صنعتیں لگنے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ صدر زرداری نے دورۂ چین کے دوران خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صنعتیں قائم کی جائیں اور مقامی افراد کو چین میں تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بڑے منصوبوں میں اکثر یوٹیلیٹیز کی منتقلی جیسے مسائل آڑے آتے ہیں، ریڈ لائن منصوبے میں بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا سامنا رہا تھا۔ پی ٹی سی ایل اور کے الیکٹرک کی جانب سے کروڑوں روپے کے اخراجات مانگے گئے جس سے پیش رفت متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سیکرٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ موجودہ تنازع 24 گھنٹے کے اندر حل کیا جائے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر برج کے افتتاح کے بعد جام صادق برج کو منہدم کر کے جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ان کے مطابق نئے برج میں پیدل چلنے والوں، سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ ٹریکس بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
صحافی امتیاز میر پر حملے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے فوری کارروائی کی ہے، مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے زخمی صحافی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کی مکمل معاونت کرے گی۔
تین ٹرانسجینڈر کے قتل کے واقعات پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ انفرادی نوعیت کے واقعات ہیں اور ان کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت میں مجرموں کو معاف نہیں کرے گی۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کے دوران توانائی، زراعت اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق یہ دورہ نہایت کامیاب رہا اور مستقبل میں ان شعبوں میں بڑے منصوبے شروع ہوں گے۔
پنجاب کے ایک صحافی کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ رویہ افسوسناک ہے، ان کے مطابق پالیسیوں پر اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن پوری ایک کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا کسی کو بھی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی اختلافات میں الجھنے کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔
وفاقی حکومت کی گندم پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے کہنے پر اگر کسانوں کو سپورٹ پرائس دی جاتی تو آج پاکستان کو اربوں روپے خرچ کر کے گندم درآمد نہ کرنا پڑتی، سندھ میں اب بھی 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے لیکن وفاقی حکومت اپنے کسان سے مناسب قیمت پر خریدنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ زرعی ملک ہے اور کسان کو سپورٹ دینا ہی معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتر منصوبہ بندی سے تباہی کے دائرے کو محدود کیا جا سکتا تھا، لیکن نا تجربہ کاری کی وجہ سے نقصانات بڑھ گئے۔ ان کے مطابق سندھ میں وزیر اعلیٰ خود مانیٹرنگ کر رہے تھے اور کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جس کی بدولت نقصان کو کم کیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کہا کہ حکومت ان کے مطابق کرتے ہوئے کے لیے
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دینے کا مطالبہ
فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔
کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا...
انہوں نے کہا کہ قابض میئر کی اداکاری دیکھیے کہتے ہیں اس کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں، یونیورسٹی روڈ اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہے، کریم آباد انڈر پاس پچھلے 2 سال سے نہیں بن سکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ریڈ لائن منصوبے کے لیے ایکشن کمیٹی بنا رہی ہے۔