2025-11-08@08:23:53 GMT
تلاش کی گنتی: 12592

«خصوصی تربیت»:

    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے 27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا تفصیلی مسودہ سامنے آگیا ہے، جس میں آئین کے 48 مختلف آرٹیکلز میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ مجوزہ ترمیم کے ذریعے ایک نئی عدالت “فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ” کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جو سپریم کورٹ سے علیحدہ ایک نیا آئینی فورم ہوگا۔ ترمیمی بل کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا صدر مقام اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ اس کے چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کی گئی ہے۔ ججز 68 برس کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔ بل کے تحت آئینی عدالت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے فیصلے، آئین کی تشریح، اور...
    بھارتی فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ...
    وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے 27 آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا، اجلاس میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے لیے حکومت، حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے...
    مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 2025 کے منتظمین اور بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے اراکین نے قم المقدس میں آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں خطاب کی دعوت دی۔ مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ دورانِ ملاقات اراکین نے آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی صدرات وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے آن لائن کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بریفنگ دی گئی جو آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس کے بعد اسے ایک جوائنٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا تاکہ بل کی شقوں پہ سیر حاصل گفتگو ہوسکے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے، مشاورت کے بعد جن نکات پر اتفاق ہوا ان میں میثاق جمہوریت میں مجوزہ آئینی عدالت شامل ہے، بل میں تجویز ہے کہ ججز ٹرانسفر کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے...
    غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز انقرہ (آئی پی ایس) ترکیہ نےغزہ میں نسل کشی کےالزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،وزیردفاع،وزیر قومی سلامتی اور آرمی چیف سمیت صیہونی حکومت کے سینتیس افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ترکیہ کےپبلک پراسیکیوٹر آفس کےمطابق نیتن یاہوسمیت دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہیں،نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیردفاع کاٹز،قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر،اسرائیل فوج کے چیف آف اسٹاف،نیوی کمانڈر ڈیوڈ اوردیگرکےنام شامل ہیں ۔۔ ترک پراسیکیوٹر نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا جس میں خوراک،پانی،ادویات،ایندھن اوربجلی کی پابندیوں کےذریعےشہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام...
    اسلام آباد: لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔  وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور  لانس نائیک عبدالقدیر شہید  نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔ وادی تیراہ...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی صدرات وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے آن لائن کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بریفنگ دی گئی جو آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس کے بعد اسے ایک جوائنٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا تاکہ بل کی شقوں پہ سیر حاصل گفتگو ہوسکے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے، مشاورت کے بعد جن نکات پر اتفاق ہوا ان میں میثاق جمہوریت میں مجوزہ آئینی عدالت شامل ہے، بل میں تجویز ہے کہ ججز ٹرانسفر کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔ آپ اور آپ...
    ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر سینیئر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف نسل کشی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ استنبول کے پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے مطابق، 37 مشتبہ افراد کی فہرست میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز، قومی سلامتی کے وزیر اتامار بن-گور اور فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایئل زامیر شامل ہیں، تاہم مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی ترکیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ عہدیداروں نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظم طریقے سے انجام دیا۔ بیان...
    جینیٹیکس سائنس میں نوبل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر پر چل بسے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام جیتنے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا۔ جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔ واٹسن کو 1953ء فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس اسٹرکچر دریافت کرنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’ڈیجیٹل پنجاب ‘ کے تحت صوبے میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا اور انہیں عملی میدان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔  5 ماہ کی انٹرن شپ، 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت منتخب گریجویٹس کو 5 ماہ تک معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے 65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں...
    استنبول (نیوزڈیسک) ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی، اسرائیلی اقدامات ہزاروں شہریوں کے قتل عام اور زخمی ہونے کا باعث بنیں، اسرائیل نے جان بوجھ کر رہائشی علاقے کو تباہ کر کے کھنڈرات میں بدلہ۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ استنبول کی عدالت نے نیتن یاہو کے علاوہ مزید 37 افراد کے گرفتاری وارنٹ بھی نکالے، ترک کورٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گلوبل صمد فلوٹیلا کے خلاف بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔ استنبول کے پروسیکیوٹر کے دفتر سے...
    کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دوہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہیں کرینگے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیہ نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخ ساز اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآف گیلنٹ، نیشنل سیکورٹی کے وزیر ایتمار بین گوویر اور دیگر سینتیس اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ اقدام استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان افراد نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کے...
     اسلام آباد+ صوابی (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا۔  اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی، سینٹ اراکین نے شرکت کی۔  ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  26ویں آئینی ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویں ترمیم میں پاس...
    اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس کورٹ سے جج کا تبادلہ ہورہا ہو تو دونوں چیف جسٹس صاحبان کو کمیٹی کا رکن بنا دیں،پیپلز پارٹی کا مشورہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹومجسٹریس کے حوالے تجاویز کی...
    صوبوں کا حصہ کم کیا گیا تو مخالفت کریں گے، ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا 27 ویں ترمیم کیلئے کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے،میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا،26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں بینکوں نے ان صارفین کے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کردییہیں جن کی کویتی شہریت قومیت کے قانون کے آرٹیکل 8 کے تحت واپس لے لی گئی تھی اور جو وزارت داخلہ کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بار اکاؤنٹ منجمد ہونے کے بعد صارف کوئی بھی بینکنگ لین دین نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ تمام بینک کارڈز مکمل غیر فعال ہوں گے اور اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلواسکتے،جب کہ ڈپازٹس، نئے قرضے، اور فنانسنگ کی اجازت بھی ختم کردی جائے گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن/محراب پور(نمائندہ جسارت ) مہران ہائی وے جلالجی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ماں سمیت تین معصوم بچوں کو کچل کر ہلاک کردیا،باپ شدید زخمی،ڈرائیور فرار،مشتعل ورثہ نے لاشیں رکھ کر روڈ بلاک کردیا،مبینہ گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے،پابندی کے باوجود مہران ہائی وے پر ہے وی ٹریفک چلانے پر احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے جلالجی سلطان کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موڑسائیکل پر سوار ماں مسمات امیراں شر،چھ سالہ کرم علی شر ،چار سالہ رحیم شر،سات سالہ شیراز شر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ انکا والد غلام رضا شر شدید زخمی ہو گیا،جبکہ ٹرالر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جا رہی ہے جس کا نقصان ہوگا، ایسے اقدامات جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توہین ہیں، 18ویں ترمیم میں اگر صوبوں کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں27 ویں ترمیم کے معاملے پر بات ہوئی، حکومت کی طرف سے 27ویں آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا‘  26 ویں ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دست بردار ہوئی تھی، ہم یہ واضح کردیں گے 27ویں ترمیم میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-14 پڈعیدن (مانیٹرنگ ڈیسک) پڈعیدن میں  مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ کرم علی، 4 سالہ رحیم، 7 سالہ شیراز اور والدہ امیراں بی بی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد غلام رضا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے مہران ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-1 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کے چھوٹے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ حزب اللہ بھٹو اینگرو کمپنی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بھی اسداللہ بھٹو کی بھاوج کی وفات پر ان کے دفتر پہنچ کر تعزیت اور درجات بلندی کی دعا کی۔ اسٹاف رپورٹر
    استنبول کے پروسیکیوٹر کیجانب سے نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری ایک ایسے وقت میں جاری کیے گئے، جب عالمی عدالت کیجانب سے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ پر جنگی جرائم کی پاداش پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب پر ینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع سمیت اسرائیل کے 37 عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کر کر دیئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے چیف پروسیکیوٹر کے دفتر سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور نیشنل سکیورٹی وزیر ایٹمار بین گوویر سمیت 37 عہدیداروں کے وارنٹ ضمانت...
    ویسے تو امریکی آئین کی نگاہ میں بلاامتیازِ رنگ و نسل و عقیدہ سب شہری برابر ہیں۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں کوئی امریکی پھنس جائے ، پکڑا جائے یا کسی اور ریاست کے قانون کے مطابق سزا یافتہ بھی ہو جائے تب بھی امریکی انتظامیہ اس کی واپسی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتی ہے ۔امریکی انتظامیہ چاہتی ہے کہ جرم کسی بھی سرزمین پر ہو مگر مقدمہ امریکی قانون کے تحت امریکی سرزمین پر چلے۔اور اس معاملے کو کئی بار قومی انا کا مسئلہ بھی بنا لیا جاتا ہے۔ مگر جب فلسطینی نژاد امریکیوں کا معاملہ ہو یا کسی غیر فلسطینی ( ریچل کوری ) کی ’’ غلطی ‘‘ سے ہلاکت کا سانحہ ہو یا...
    ISTANBUL: ترکیے نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب پر ینجمن نیتن یاہو اور وزیردفاع سمیت اسرائیل کے 37 عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کر کردیے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے چیف پروسیکیوٹر کے دفتر سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، وزیردفاع اسرائیل کاٹز اور نیشنل سیکیورٹی وزیر ایٹمر بین گوویر سمیت 37 عہدیداروں کے وارنٹ ضمانت جاری کردیے گئے ہیں۔ استنبول کے پروسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں بے گناہ شہریوں...
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں  خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے ناردرن بائی پاس پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ شازیہ زوجہ شیر بہادر زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او ملک فیصل نے بتایا کہ خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ ایک شخص اسے پریشان کرتا رہتا ہے اور اکثر اوقات دھمکیاں بھی دیتا تھا ۔ واقعے کے وقت وہ شخص ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ ایک گولی خاتون کو بازو پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء، ملیر کھوکھراپار 02 نمبر مہران ہوٹل سکھیہ گوٹھ کے...
    اسلام ٹائمز: فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں عالمی استعمار۔۔۔۔ خصوصاً امریکہ اور اسرائیل۔۔۔۔ نے ہمیشہ ایران کو نشانہ بنایا۔ چند ماہ قبل کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں، جب ایرانِ اسلامی کے صفِ اوّل کے کئی بہادر جنرل اور سپاہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ لیکن ایران نے کسی دباؤ یا حملے کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم ایک بار پھر ثابت کر دیا۔ اس ثابت قدمی کا ایک بڑا ثمر یہ ہے کہ دنیائے اہلِسنت کے عوام اب اُن مذہبی رہنماؤں پر سوال اٹھانے لگے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ شیعیت کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کیا اور اتحادِ امت کے بجائے تفرقہ انگیزی کو ہوا دی۔ حالیہ دنوں میں...
    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویں ترمیم میں پاس ہوئی تو آئین کی توہین سمجھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا، اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی، سینیٹ اراکین نے شرکت کی، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27ویں ترمیم پر تو فی الحال...
    آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے 27ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول ہاوس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔چیئرمین پی پی پی نے...
    —’جیو نیوز‘ گریب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر معاملات کو بھی دیکھنا چاہیے، ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گزشتہ منشور میں بھی آئینی عدالت کا ذکر ہے،میثاقِ جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کی دیگر باتوں پر بھی آگے بڑھا جائے، اصولی طور پر پیپلزپارٹی آئینی عدالت کے حق میں ہے۔ پیپلز پارٹی کا حکومتی تجویز کردہ ایگزیکٹو...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کو بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنانا موجودہ مسلط نظام کے ظلم و جبر اور انتقامی رویے کا کھلا ثبوت ہے، ایسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں انصاف نہیں بلکہ اختلافِ رائے کو دبانے کی روش غالب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف کئے گئے فیصلے کو ناانصافی، ریاستی فسطائیت اور ظلم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا ایک نڈر، بے باک اور محبِ وطن سیاست دان ہی نہیں بلکہ ایک روشن ضمیر مذہبی رہنما بھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق،...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور شروع کر دیا۔  وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ حکومت کے مطابق پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟  مجوزہ ترمیم کےلیےحکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کاحوالہ دیا ہے جس کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی  حکومت آرٹیکل 63ون سی میں نئی شق شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی...
    رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی جرگے کی دعوت دی ہے، کوآرڈینیشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کون شرکت کرے گا، ہم جرگے کی دعوت قبول کرتے ہیں، جماعت اسلامی اختلاف برائے اختلاف سے گریز کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے جرگہ 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی جماعتی پی ٹی آئی تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وزیر کامران بنگش، عرفان سلیم اور شیر علی ارباب شامل تھے۔ صوبائی وزیر شیر علی...
    وفاقی حکومت کی جانب سے27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟ مجوزہ ترمیم کے لیے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کا حوالہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ آرٹیکل 63کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا، نئی شق کے ذریعے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کا گھیرا تنگ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای...
    لاہور:(نیوزڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے...
    آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہیکہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا، اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی، سینیٹ اراکین نے شرکت کی، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق...
    اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی باصلاحیت باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔ فاطمہ زہرہ نے اپنے حریفوں کے خلاف مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں فتح حاصل کی۔ ان کی کامیابی نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا ’میری پوری کوشش ہے کہ میں فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کروں۔‘ دوسری جانب، پاکستانی ایتھلیٹ عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز...
    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست ہوگئی۔محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کیے، پاکستان کے محمد شہزاد نے دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے جبکہ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا...
    سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیت کرتاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مضبوط حریف ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی جانب سے واحد گول مزمل نے کیا۔ Benjamarachanusorn Crowned #SingaCup2025 U16 Champions After Dramatic Finalhttps://t.co/lVSekHKjgC The #SingaCup 2025 U16 tournament concluded in thrilling fashion as Benjamarachanusorn School (Thailand) edged Lyari Football Academy (Pakistan) in a tense & closely fought final...
    چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ریلی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔ پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریلی میں شریک...
    پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔ عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔   پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں الجیریا کی حریف باکسر کو پانچ-صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔فاطمہ زہرا کی یہ شان دار کامیابی نہ صرف کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین باکسرز کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔فاطمہ زہرا کی فتح نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔...
    پشاور: ٹانک کے گاؤں داؤد خیل میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قیمت خان شہید ہوگئے۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئی۔
     ایک بات میں بالکل ہی نہیں سمجھ پایا کہ ظہران ممدانی کے مئیر نیویارک بننے پر بہت سے لوگوں کا خوش ہونا تو خیر ایک فطری اور قابل فہم بات ہے مگر اس خوشی پر معترض ہونے، تنقید کرنے یا طنزیہ تحریریں لکھنے کی کیا تک ہے؟ کم از کم میری تو سمجھ میں یہ بات بالکل نہیں آئی۔ سادہ سی بات ہے کہ  ایک نوجوان نے اپنی ہمت، صلاحیت، ہنر، اچھی کمپین اور کمال انداز میں متنوع سیاسی پاکٹس کو اکٹھا کر ایک کرشمہ کر دکھایا۔ نیویارک جیسے اہم شہر کا وہ میئر بن گیا۔ ہر اعتبار سے حیران کن کامیابی ہے۔ اسے سراہنا چاہیے اور خوش بھی ہوا جا سکتا ہے، مگر اس پر تنقید کیوں؟ آئیے ناقدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم شہدائے جموں منا یا۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، کشمیری 6نومبر کے دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برس سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو اور ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی کی قیادت میں پارٹی وفد نے نامور دانشور جامی چانڈیو اور سندھ صوفی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر بدر چنا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں سندھیانی تحریک کی جانب سے 16 نومبر کو حیدرآباد میں ہونے والے‘‘سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ’’میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک پر بدترین مارشل لا مسلط کیا جا رہا ہے، جو ضیائی مارشل لا اور ایوبی آمریت سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔26ویں اور 27ویں ترامیم دراصل آزاد عدلیہ کا خاتمہ ہیں۔ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ شادی کسی بیٹی کو اپنے والدین کے سرکاری کوٹے کے تحت نوکری کے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ شادی شدہ بیٹی کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو شادی شدہ بیٹے کو حاصل ہوتے ہیں اور اس بنیاد پر ملازمت سے انکار آئین، قانون اور خواتین کے مساوی حقوق کے منافی ہے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے فرخ ناز بنام سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کیس میں تحریر کیا۔ کیس میں درخواست گزار فرخ ناز کی تقرری بطور پرائمری اسکول ٹیچر منسوخ کر دی گئی تھی کیونکہ وہ شادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان طویل عرصے سے دنیا کی 80 سے 90 فیصد افیون پیدا کرتا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کے مطابق سال 2022 میں افغانستان میں افیون کی کاشت 2 لاکھ 32 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گئی جس سے تقریباً 6,200 ٹن افیون حاصل ہوئی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی عالمی سطح پر غیر قانونی افیون کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ملک میں موجود باقی پیداوار اور ذخائر عالمی منڈیوں کو مسلسل سپلائی کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کہتی ہے کہ فارم گیٹ سطح پر افیون کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، 2021 میں تقریباً 100 امریکی ڈالر فی...
    ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص  جاں بھق اور دو زخمی ہوگئے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونے والوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا، جب ملک کی سیاسی جماعتوں نے تاریخی عام انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جبکہ بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ بنگلہ دیش...
    افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ ر پر سرحدی خلاف ورزی ، فورسزنے جارحیت کا موثر جواب دیا ، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان الزامات کی سختی سے تردید کردی۔وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغان جانب سے پھیلائے گئے دعووں کو سختی سے مسترد کرتی ہے، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، ذمہ دارانہ اور پیمانہ شدہ ردعمل دیا۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی نظم و ضبط اور خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، آئینی ترمیم میں دُہری شہریت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے بعد مسودہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجھا جائےگا، جہاں 2 روز تک اس پر بحث ہوگی۔ مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب رانا ثنااللہ نے کہاکہ سینیٹ سے اگر آئینی ترمیم کا مسودہ پیر کو منظور ہوا تو اگلے پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائےگا۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں انتخابی جلسے کے دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونے والوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جبکہ بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے...
    ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 59، صائم ایوب 53، فہیم اشرف 28، بابر اعظم 11، حسن طلعت 10، محمد رضوان 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ محمد وسیم جونیئر 12 اور نیسم شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔اقبال کرکٹ اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی اننگز جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر چلتے بنے۔3 وکٹوں کے نقصان کے بعد سلمان علی آغا...
    پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترکیے کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے اور وفاقی وزارت داخلہ آئے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک-ترکیہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ، بارڈر...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے فیصل آباد میں جاری ہے۔ پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں دوتبدیلیاں کی گئیں ۔ حسن نواز اور ابرار احمد کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولروسیم جونیئرکو شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، یہاں تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑی۔ابتدائی طور پر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوئے تو وفاقی حکومت نیویارک کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کرے گی، تاہم اب انہوں نے اپنا مؤقف بدل لیا ہے۔میامی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “اگرچہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، مگر ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیسے کارکردگی دکھاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور وفاق ممدانی کی “تھوڑی...
    فیصل آباد: دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔ یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، آج بھی کشمیری اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برسوں سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو...
    پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔ عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ  حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
    حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جموں میں شروع ہونے والے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ 78 سال گزرنے کے باوجود علاقے میں مسلسل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں خطے میں 1947ء کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے ان لاکھوں کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہیں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا جنونیوں نے جموں خطے کے مختلف حصوں میں نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اب تک چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ چوتھے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر 457/2025 کے مطابق، ڈمپر کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں یہ کیس ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات ساڑھے...
    یاد رہے کہ امریکا میں 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ظہران ممدانی نے میئر نیویارک کے انتخاب میں شاندار فتح حاصل کی۔ میئر لندن صادق خان نے ظہران ممدانی کی جیت پر ردعمل میں کہا کہ عوام نے خوف پر امید کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی ایک آزاد خیال، کثیر الثقافتی اور کامیاب شہر ہے۔ صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کے بالکل برعکس ہیں، واضح رہے کہ برٹش مسلم صادق خان 2016ء میں لندن کا پہلی بار میئر بنے...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی،ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ وارنٹ پر دستخط کیے،عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ اُدھرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرملزموں کے خلاف نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے19 نومبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ...
    لندن: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعہ تک ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ جائے گا، اور وہ کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیادی ساخت کمزور ہو۔ احسن اقبال گزشتہ روز لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے برطانوی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ کیبنٹ آفس اور کالٹن ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں احسن اقبال نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی اور اسے پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور دفاع کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نشتر روڈ رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پولیس نے مختلف افراد کے خلاف چوتھا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گارڈن پولیس نے اس واقعے میں ڈمپر کو آگ لگانے کے الزام میں ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 457/2025 میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات سوا بارہ بجے کا ہے۔ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جو اس واقعے میں ملوث ہیں۔ ڈمپر کے مالک نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) محراب پور اور پڈعیدن میں مختلف حادثات 3 افراد جاں بحق، ایک بچی سمیت دو زخمی،گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور بوگڑی شاخ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات روبل اور 10 سالہ روزینہ بھانھبن کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کامران ولد ملہار بھانھبن سمیت ایک دیگر شخص شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں فوجی اداروں کے ایک فیصلے نے ملک بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر گرم گرم بحث جاری ہے۔ یہ بحث ترکیہ میں موجود شامی طلبہ کو فوجی اسکولوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر جاری ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے بری اور بحری فوجی سکولوں میں 49 شامی طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔ ناقدین نے غیر ملکیوں کی ایسی تربیت میں شمولیت پر شدید اعتراض کیا۔ ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان زکی اکتورک نے 30 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مختلف فوجی تربیتی پروگراموں میں شامیوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے ، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینئر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو ، بحیثیت چیف اسکاؤٹ پاکستان یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کر کے چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرائیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جن میں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا جس کی سماعت اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کی بارہا طلبی کے باوجود کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری مسلسل غیر حاضری پر جج نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماﺅں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ کے خلاف کارروائیوں کے الزامات ہیں۔ ویب ڈیسک
    امریکا میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے 500 سے زائد زندہ افراد کو غلطی سے تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کرلی۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین ہیلتھ سینٹر میں کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اہلکاروں نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔ مین ہیلتھ کے اہلکاروں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مین ہیلتھ‘ اس غلطی پر تہہ دل سے پشیمان ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس غلطی کا سبب ایک کمپیوٹر پروگرام تھا جو خطوط تیار کرتا ہے۔ مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جو ایک لیول 1 ٹراما سینٹر اور آٹھ دیگر اسپتالوں کو چلاتا ہے۔
    نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کا جشن اس وقت ایک بالی ووڈ فلم کے منظر میں بدل گیا جب ان کی جیت کی تقریر کے اختتام پر سنہ 2004 کی مشہور فلم دھوم کا گیت ’دھوم مچا لے‘ پس منظر میں گونجنے لگا۔ یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟ 34 سالہ ممدانی، جو نیویارک سٹی کے سب سے کم عمر اور پہلے مسلمان اور بھارتی نژاد میئر ہیں، اپنی جیت کی تقریر ختم کرتے ہی مسکراتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اترے جہاں ان کی اہلیہ، آرٹسٹ اور اینیمیٹر رما دواجی نے انہیں گلے لگا لیا۔ VIDEO | USA: Indian-origin democratic socialist lawmaker Zohran Mamdani (@ZohranKMamdani) wraps up...
    نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے،حکومت سازی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی واضح مخالفت کے باوجود انہوں نے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ 34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔ظہران ممدانی...
    سہیل آفریدی  نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کی محافظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی قرارداد جمع کرانی تھی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ جس دن سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں میں نے سب کو ملاقات کیلئے کہا، ملاقات نہیں ہوئی، پھر میں ہائیکورٹ بھی گیا کہ میری ملاقات کرائی جائے، پارلیمنٹ...
        اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آئے گا تو اس کے بعد دیکھیں گے، ہمیں ابھی مسودہ نہیں ملا۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب! ان کے پاس ووٹ پورے ہیں؟ کیا وہ آپ کو شامل کریں گے؟ جس پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو...
    ایمل ولی خان کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بلوچستان کے رہائشی نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایمل ولی نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے صوبے سے سینیٹ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ایمل ولی خان کی امیدواری کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی اور بطور سینیٹر انتخاب مکمل طور پر آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد علی کنرانی اور حضرت علی کاکڑ ایڈووکیٹ کی دائر کردہ آئینی درخواست پر سنایا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایمل ولی...
     نئی دہلی:۔ اسرائیلی وزےر اعظم نیتن یاہو دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے جبکہ بھارت اور اسرائیل نے گزشتہ روز دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کر دےے ہیں، اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیدون سعار اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے درمیان بات چیت اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ملاقات کے بعد ہوا۔ بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے میں تعاون کے کئی شعبے طے کیے گئے ہیں جن سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، جن میں مشترکہ اسٹریٹجک مکالمے، تربیت، دفاعی صنعتی تعاون، سائنس و مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی، تکنیکی جدت، اور سائبر سکیورٹی میں تعاون شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع...
    لاہور:۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو سید مودودیؒ کی فکر سے وابستہ تمام افراد سے رابطے بحال رکھنا چاہیے بھلے وہ جماعت کے کارکن نہ بھی ہوں۔ سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسن قریشی کی کتاب “پیارے مولانا” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور اس دوران انہوں نے سید مودودیؒ کی کتابوں کا مطالعہ کیا جو آج تک ان کے ذہن میں نقش ہے۔ ذیلدار پارک لاہور میں ہونے والی تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ سعد رفیق نے مزید کہا...
    کانگریس کی جنرل سکریٹری نے بی جے پی لیڈروں پر پنڈت جواہر لال نہرو کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ہر غلطی کا الزام نہرو پر ڈال دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار ریاست کے مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی حالت ایسی ہوگئی ہے جیسے برطانوی راج کے زمانے میں تھی۔ ان کے مطابق این ڈی اے بہار میں "ووٹ چوری" کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں سے مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک...
    اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب—فائل فوٹوز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان  سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے، اسد قیصر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے لوگ رابطے کررہے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ایک ہی مطالبہ رکھا تھا، ہم نے کہا تھا جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پرہم نے خودوزیراعظم سے رابطہ کیا، 27ویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور صوبوں میں بہترہم آہنگی سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک الگ آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ، آئینی مقدمات دس فیصد ہیں لیکن پچاس فیصد وقت مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2025 کا دوسرا سپر مون آج کی رات آسمان پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے گا۔سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند آج زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، جبکہ سپر مون آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند آج اپنے عام حجم سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن...