اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں راہنماؤں نے بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آسٹریا کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر ہے۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے بین الاقوامی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال