وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے، عالمی رہنماؤں سے اہم گفتگو متوقع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے باضابطہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان جواب دےگا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
مذکورہ خصوصی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کی متعدد عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات: پاکستان کا جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم
جن میں آسٹریا کے چانسلر کرسٹین اسٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا شامل ہیں۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا جنرل اسمبلی خصوصی سربراہی اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف عرب و اسلامی ممالک قطر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکا جنرل اسمبلی خصوصی سربراہی اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف عرب و اسلامی ممالک جنرل اسمبلی شہباز شریف اجلاس میں کریں گے
پڑھیں:
روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری میں آسانی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں. آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے نہ صرف پاکستانی عوام کیلئے یہ مصنوعات سستی ہونگی بلکہ انکی برآمدای صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، ساتھ ہی ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی.
رکشہ ڈرائیور کو بچانے والا پولیس کانسٹیبل چل بسا
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں با اختیار بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں آئی شعبے میں ترقی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، تربیتی پروگرامز سے نوجوانوں کی بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں مسابقت میں اضافہ ہورہا ہے اور نوجوان باعزت روزگار میں خود کفیل ہو رہے ہیں.
8 نومبر بروز ہفتہ کو مقامی عام تعطیل کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے. ملک میں آئی شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.