data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وارسا: پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کاکہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی مشکوک طیارے یا ڈرون کو فوراً مار گرایا جائے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ ہم کسی بھی پرواز کرنے والی چیز کو جو ہماری حدود کی خلاف ورزی کرے گی، بلا جھجک گرا دیں گے، اس پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوگی۔

وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی ڈرونز کو نیٹو کی سرزمین پر مار گرایا گیا ہے، جس سےسیاسی صورت حال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے نیٹو کے آرٹیکل 4 کا حوالہ دیا جس کے تحت کسی بھی  رکن ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اتحادی ممالک کا اجلاس بلا کر مشاورت کرے۔

ٹُسک کے وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام نیٹو اتحادی اس معاملے کو بالکل اسی سنجیدگی سے لیں جیسے پولینڈ لے رہا ہے، بعض اوقات ایسے حالات پیش آتے ہیں جو “مکمل طور پر واضح نہیں ہوتے” جیسا کہ حال ہی میں روسی جنگی طیاروں کا پیٹروبالٹک پلیٹ فارم کے اوپر سے گزرنا جو اگرچہ پولینڈ کی حدود نہیں تھیں مگر پھر بھی حساس معاملہ تھا۔

وزیراعظم کے مطابق ایسی صورتوں میں دو بار سوچنا ہوگا تاکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جا سکے جو براہِ راست بڑے تصادم کو جنم دے سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ  رواں ماہ کے آغاز میں پولینڈ نے الزام لگایا تھا کہ روسی ڈرونز نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد نیٹو اتحادیوں نے مشرقی یورپ میں اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر لیا، اب تک کم از کم تین روسی ڈرونز پولینڈ اور دیگر نیٹو طیاروں نے پولش فضائی حدود میں مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے ان الزامات کو غیر ارادی قرار دیا، ت اسی نوعیت کے واقعات پر رومانیہ اور اسٹونیا نے بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے جو دبئی جیسے جدید ٹریفک مانیٹرنگ ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ہر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کے لائسنس سے دو سے چار پوائنٹس منفی کیے جائیں گے۔

اگر کسی شہری کے خلاف ایک سال میں 20 پوائنٹس کٹ جائیں تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ سے لے کر ایک سال تک معطل کیا جا سکے گا، یہ مدت خلاف ورزی کی سنگینی اور تکرار پر منحصر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

ٹریفک حکام کے مطابق یہ نیا پوائنٹس بیسڈ سسٹم ان ڈرائیورز کے لیے سخت احتسابی اقدام ہے جو بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر اوور اسپیڈنگ اور سنگنل توڑنے کی صورت میں چار پوائنٹس منفی کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مالی جرمانہ بھی الگ سے عائد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین کا مقصد شہریوں میں محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

اس نظام کے تحت جرمانے صرف مالی سزا تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے طویل المدتی اثرات بھی سامنے آئیں گے۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

ماہرین کے مطابق یہ دوہرا جرمانہ نظام لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے رحجان کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوگا اور صوبے بھر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنائے گا

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان
  • فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
  • فیصل آباد : ای چالان کا باقاعدہ آغاز
  • سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن
  • ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف
  •  پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 
  • ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
  • ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد
  • ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل
  • مخالف فریق کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے:صدر