فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہر پرندہ نما شے کو مار گرایا جائے گا، پولینڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وارسا: پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کاکہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی مشکوک طیارے یا ڈرون کو فوراً مار گرایا جائے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ ہم کسی بھی پرواز کرنے والی چیز کو جو ہماری حدود کی خلاف ورزی کرے گی، بلا جھجک گرا دیں گے، اس پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوگی۔
وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی ڈرونز کو نیٹو کی سرزمین پر مار گرایا گیا ہے، جس سےسیاسی صورت حال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے نیٹو کے آرٹیکل 4 کا حوالہ دیا جس کے تحت کسی بھی رکن ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اتحادی ممالک کا اجلاس بلا کر مشاورت کرے۔
ٹُسک کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام نیٹو اتحادی اس معاملے کو بالکل اسی سنجیدگی سے لیں جیسے پولینڈ لے رہا ہے، بعض اوقات ایسے حالات پیش آتے ہیں جو “مکمل طور پر واضح نہیں ہوتے” جیسا کہ حال ہی میں روسی جنگی طیاروں کا پیٹروبالٹک پلیٹ فارم کے اوپر سے گزرنا جو اگرچہ پولینڈ کی حدود نہیں تھیں مگر پھر بھی حساس معاملہ تھا۔
وزیراعظم کے مطابق ایسی صورتوں میں دو بار سوچنا ہوگا تاکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جا سکے جو براہِ راست بڑے تصادم کو جنم دے سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں پولینڈ نے الزام لگایا تھا کہ روسی ڈرونز نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد نیٹو اتحادیوں نے مشرقی یورپ میں اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر لیا، اب تک کم از کم تین روسی ڈرونز پولینڈ اور دیگر نیٹو طیاروں نے پولش فضائی حدود میں مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے ان الزامات کو غیر ارادی قرار دیا، ت اسی نوعیت کے واقعات پر رومانیہ اور اسٹونیا نے بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی حکومت کا سکھ یاتریوں کو روکنے کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار
لاہور:پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے اقدام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پی ایس جی پی سی کی یہ قرارداد لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں نویں اجلاس میں پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر حاضری سے محروم کر کے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سکھ برادری کے لیے مکہ و مدینہ کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر کے یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے اور برطانیہ، کینیڈا اور امریکا سمیت کئی ممالک کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ یاتری باآسانی پاکستان آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات پر بھی سکھ برادری کو اپنے مذہبی حق سے محروم کیا ہے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد بھی دی۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور گوردواروں کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باوجود کرتارپور سمیت تمام گوردوارے 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیے گئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ پاکستان آنے والے یاتریوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کی جاتی ہے اور وہ ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام لے کر واپس جاتے ہیں۔
اجلاس میں شریک اراکین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں جنرل سیکریٹری ستونت کور، نائب پردھان سردار مہیش سنگھ، ڈاکٹر سردار ممپال سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار گیان سنگھ، سردار ستونت سنگھ، سردار حمیت سنگھ، سردار صاحب سنگھ اور سردار بھگت سنگھ بھی موجود تھے۔