نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر اسکیلیٹر اچانک رک جانے کے واقعے کی وضاحت سامنے آگئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اپنے عملے کے ہمراہ بالائی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ برقی سیڑھیاں اچانک رک گئیں اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا پڑیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے تصاویر اور ویڈیوز لینے کے دوران نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو متحرک کردیا، جس کے باعث حفاظتی نظام نے فوری طور پر اسکیلیٹر کو روک دیا۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ یہ حفاظتی طریقہ کار کسی بھی حادثے سے بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ یا اشیاء گیئر میں پھنسنے سے محفوظ رہیں۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "یہاں آ کر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں۔"

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ

پڑھیں:

کل جماعتی حریت کانفرنس کا تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کیلیے مذاکرات کی ضرورت پر زور

حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے 1947ء سے کشمیر پر بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے ہمیشہ بات چیت کی وکالت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر منسوخ کرنے اور علاقے کو مرکز کے زیرانتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جو بھارت قبضے، کشمیر دشمن اور امن دشمن ایجنڈے کی واضح علامت ہے۔ بیان میں تمام سیاسی قیدیوں، صحافیوں، وکلاء، سول سوسائٹی کے ارکان اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اخلاقی اور قانونی طور پر اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، عالمی ادارہ اس پر اپنی خاموشی ترک کرے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ علاقے میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ جب تک تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ دنیا کو مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی اور بھارتی فوج کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
  • ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کس نے بند کیا؟ گتھی سلجھ گئی
  • اسرائیل نے اقوام متحدہ میں ہونے والی بات چیت کو ڈھونگ قرار دیدیا
  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے، وائٹ ہاؤس
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کیلیے مذاکرات کی ضرورت پر زور
  • اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کرینگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • 23 ستمبر کو چُھٹی ؟ حقیقت سامنے آگئی