ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر اچانک بند، تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر پہلے ایسکیلیٹر اچانک بند ہوا اور اس کے بعد ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک گیا، اس حوالے سے زیر گردش وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اور خاتونِ اول نے جیسے ہی ایسکیلیٹر پر قدم رکھا تو وہ چلتے چلتے اچانک رک گیا، تاہم خاتونِ اول نے بنا کسی ناگواری کے اظہار کے نہایت پُرسکون انداز میں سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر خدشہ ظاہر کیا کہ شاید ایسکیلیٹر کو جان بوجھ کر روکا گیا ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ’اگر اقوام متحدہ کے اندر کسی نے صدر اور خاتونِ اول کے قدم رکھتے ہی جان بوجھ کر ایسکیلیٹر کو روکنے کی کوشش کی تو اس فرد کو فوراً برطرف کرتے ہوئے تفتیش کے دائرہ کار میں لایا جانا چاہیئے‘۔(جاری ہے)
اس کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ تکنیکی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسکیلیٹر رکنے کی اصل وجہ وائٹ ہاؤس کے ایک ویڈیو گرافر کی غیر ارادی حرکت تھی، جس نے اوپر موجود حفاظتی نظام کو متحرک کر دیا، ایسکیلیٹر کے اوپری حصے میں نصب حفاظتی نظام اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ کسی شخص یا چیز کے گیئرنگ میں پھنسنے یا کھینچے جانے سے بچاؤ کیا جا سکے، ویڈیو گرافر کی حرکت سے یہ حفاظتی نظام فعال ہو گیا جس کے باعث ایسکیلیٹر رک گیا۔
NEW: White House Press Secretary Karoline Leavitt calls for investigation after a UN escalator shut off as President Trump and First Lady Melania Trump stepped on.
According to The Times, UN staff members had previously "joked" about turning off the escalator.
"To mark Trump’s… pic.twitter.com/UE1AFdCn2R— Collin Rugg (@CollinRugg) September 23, 2025 ایسکلیٹر بند ہونے کے بعد ایک اور دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، اس پر امریکی صدر نے کہا کہ ’جو بھی اس ٹیلی پرامپٹر کو چلا رہا ہے وہ بڑی مشکل میں ہے، میں نے سات جنگیں ختم کیں، دنیا بھر کے رہنماؤں سے بات کی لیکن اقوام متحدہ سے مجھے صرف دو چیزیں ملیں جن میں ایک خراب ایسکلیٹر اور ایک خراب ٹیلی پرامپٹر شامل ہے‘۔
How can you not love this man.
"I ended seven wars and never even received a phone all from the UN. These are the two things I got from the UN, a bad escalator and a bad teleprompter." pic.twitter.com/dW1Ql4YrJv
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے دوران ٹرمپ کی
پڑھیں:
کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل پر ٹریفک حادثے میں خاتون کے زخمی ہونے کے بعد ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور آگ کو بجھایا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کا محاصرہ کیا اور دیگر ڈمپرز کو اس مقام پر جانے سے روک دیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرکے فائر برگیڈ حکام نے فوری ڈمپر پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے قبل ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئیں،
زخمی خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد طبی امداد کیلیے خاتون کو جناح منتقل کیا گیا۔
ترجمان چھیپا کے مطابق شدید زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن کی شناخت تیس سالہ منیزہ کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی خاتون اپنی سکوٹی پر سوار تھیں جب عقب سے آنے والے ڈمپر کی ٹکر لگنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیں۔