Express News:
2025-09-25@03:03:18 GMT

استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئلی اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی تاہم بعد ازاں گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔

ای سی سی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کمرشل درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی، 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

اسی طرح ریگولیٹری ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور مالی سال30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔

اجلاس میں پی وی اے آر اے کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی درآمد کی

پڑھیں:

واٹس ایپ کا انقلابی فیچر: اب گروپ چیٹ میں ایک کلک سے سب کو ٹیگ کریں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو بالخصوص بڑے گروپ چیٹس کو زیادہ مؤثر اور آسان بنائے گی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت اس مقبول ایپلی کیشن میں ایک ایسا فیچر آزمایا جا رہا ہے جس کے ذریعے گروپ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی بار میں مینشن کرنا ممکن ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو “@everyone” استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے گروپ میں موجود تمام افراد کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکے گا، جس سے ہر رکن کو ایک ہی وقت میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

فی الحال گروپ چیٹ میں کسی بھی رکن کو مینشن کرنے کےلیے الگ الگ نام شامل کرنا پڑتا ہے، جو وقت طلب عمل ہے اور اس میں بعض اوقات کسی فرد کا نام رہ بھی جاتا ہے۔ اس نئے فیچر سے یہ مشکل ختم ہو جائے گی اور بڑے گروپس میں پیغام رسانی نہایت آسان ہو جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نوٹیفکیشن ان صارفین کو بھی جائے گا جنہوں نے چیٹ کو میوٹ کر رکھا ہو۔ اس طرح اہم پیغامات، اپ ڈیٹس یا اعلانات یقینی طور پر سب تک پہنچ سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر اُن گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگی جہاں سیکڑوں افراد شامل ہوں اور ایک ساتھ سب کو اطلاع دینا ضروری ہو۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صرف گروپ ایڈمنز تک محدود نہیں ہوگا بلکہ گروپ میں موجود ہر شخص اسے استعمال کرسکے گا۔ تاہم ایڈمنز کو یہ اختیار ضرور دیا جائے گا کہ اگر چاہیں تو اس فیچر کو محدود کر دیں تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے اور وسیع پیمانے پر اس کی آزمائش جاری ہے۔ کمپنی نے تاحال اس کی باضابطہ تاریخِ اجرا کا اعلان نہیں کیا، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ عام صارفین کب اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق جیسے ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف ہوگا، گروپ چیٹس کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ ہموار اور مؤثر ہو جائے گا، اور واٹس ایپ ایک بار پھر دیگر میسجنگ ایپس پر سبقت لے جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چلنے والی گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار
  • اقتصادی رابطہ کیمٹی نے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت، 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
  • کراچی میں گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ پر ٹریکنگ سسٹم لازمی
  • سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
  • سندھ موٹر وہیکل رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، شرجیل میمن نے عوام کو خبردار کر دیا
  • چینی کی درآمد کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ میں توسیع
  • غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل
  • واٹس ایپ کا انقلابی فیچر: اب گروپ چیٹ میں ایک کلک سے سب کو ٹیگ کریں