Nawaiwaqt:
2025-09-25@13:40:15 GMT

قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج

ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔یہ کیس دراصل ایک 30 سال پرانے ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ سے جڑا ہوا ہے جو واڈیا اور فیرانی ہوٹلز کے درمیان ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت مالاد کی زمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور واڈیا کو کل آمدنی کا 12 فیصد ملنا تھا۔ تاہم 2008 میں تنازعات کھڑے ہوگئے جس کے بعد معاملہ قانونی جنگ میں بدل گیا اور بمبئی ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ تک جا پہنچا۔پیر کو درج ہونے والی نئی ایف آئی آر میں بھارتیہ نیا یا سنہیتا کی کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں دھوکا دہی، جعلسازی، مجرمانہ سازش اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ فیرانی ہوٹلز کے سی ای او مہندرا چاندے نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزمان نے 2010 میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایک کمرشل مقدمے میں جعلی کاغذات استعمال کیے۔شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے پہلے بانگور نگر پولیس اسٹیشن اور پھر ممبئی پولیس کمشنر کو بھی آگاہ کیا، لیکن ایف آئی آر درج نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر آخرکار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بانگور نگر پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور چونکہ اس میں بڑی تعداد میں کاغذات شامل ہیں، اس لیے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی مؤقف اختیار کیا جائے گا۔اخباری رپورٹ کے مطابق نوسلی واڈیا کے بیٹے نیس واڈیا سے اس معاملے پر رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

7 سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنیکا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صنفی تشدد کی خصوصی عدالت میںسات سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنے کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم قاسم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزم پر الزام ہے کہ زیادتی کا یہ واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا، بچی مغرب کے وقت چپس لینے باہر نکلی تھی، اسی محلے میں رہنے والا ملزم زبردستی گھر لے گیا، ملزم نے کمسن بچی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
  • پاکستان کیا تھا اور کیا بنادیا گیا
  • راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 
  • 7 سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنیکا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مسترد
  • سرگودھا: شادی کے جھانسے میں آنیوالا شخص لاکھوں روپے سے محروم
  • قائدِاعظم کے نواسے پر بھارت میں فراڈ کا مقدمہ
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں ، استغاثہ کی کارروائی مکمل ،  سماعت 24 ستمبر تک ملتوی  
  • توشہ خانہ 2 کیس میں آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ‘ جرح کل ہوگی
  • ن لیگ کے سابق ایم این اے کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج