جیل میں قید معراج ملک نے جموں و کشمیر اسمبلی میں شرکت کیلئے ہائی کورٹ سے اجازت طلب کی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
معراج ملک کی ٹیم پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت مانگنے میں بارہمولہ کے رکن اسمبلی انجینئر رشید سے بھی تحریک لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کو شروع ہونے والا ہے، ڈوڈہ (جموں) سے جیل میں بند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک کی قانونی ٹیم سیشن میں شرکت کی اجازت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایک یا دو دن میں معراج ملک کی قانونی ٹیم سماعت کے لئے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔ ایم ایل اے کے پرسنل اسسٹنٹ عامر ملک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا "ایک یا دو دن میں ہم ایم ایل اے ڈوڈا کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عرضی قبول ہوتی ہے، تو یہ آگے بڑھے گی، بصورت دیگر ہم 14 اکتوبر کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ میں اس معاملے کو اٹھائیں گے۔
معراج ملک کی قانونی ٹیم نے یہ فیصلہ جمعہ کو جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے ایک بیان کے بعد کیا، جنہوں نے کہا کہ عدالت کو معراج ملک کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینی ہوگی۔ معراج ملک کی ٹیم پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت مانگنے میں بارہمولہ کے رکن اسمبلی انجینئر رشید سے بھی تحریک لے رہی ہے۔ عامر ملک نے کہا کہ ہم انجینئر رشید کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت کو منسلک کریں گے اور اپنا نکتہ پیش کریں گے۔ ایم ایل اے ڈوڈہ کے خلاف 8 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈا نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور انہیں کٹھوعہ کی ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے ڈوڈا ضلع کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا، جس سے انتظامیہ کو بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ کرنے اور ان کے آبائی علاقے بھلیسہ میں موبائل کالنگ خدمات اور ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات کو معطل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ صورتحال اب معمول پر ہے، لیکن ملک کے پی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایل اے کے حامیوں کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے پر ڈوڈہ پولیس ہراساں کررہی ہے۔ معراج ملک کے فیس بک پیج پر انہوں نے لکھا "میں پولیس اور انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو روکیں، جو بھی معراج ملک کی حمایت میں کچھ بھی پوسٹ کرتا ہے، اسے ہر روز پولیس اسٹیشن بلایا جاتا ہے، یہ ڈوڈہ ضلع میں روز کا معمول بن گیا ہے"۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت کی اجازت ہائی کورٹ میں معراج ملک کی ایم ایل اے
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نےعمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
مزید :