Jasarat News:
2025-11-19@09:35:37 GMT

اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ کی بھرپور مدد کریں،غیور احمد

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے اگر اسلامی ممالک متحد ہو کر غزہ کی مدد کریں تو ٖسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ انھیں روکے سکیں گلو بل صمود فلو ٹیلاکے قافلے نے یہ بات ثابت کردی ہے اسلامی ممالک کی بے حسی کی وجہ سے فلسطین میں ظلم ہورہا ہے یہ بات انھوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے فلسطین کے مسلمانوں اور گل بل صمود فلوٹیلا کے قافلے پر حملے اور ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ گل بل صمود فلو ٹیلا کے قافلے نے پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے منہ پر تھپڑ رسید کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال کے ذمے دار اسلامی ممالک ہیں اگر وہ متحد ہوکر اسرائیل کے ظلم وستم کو روکنا چاہیے تو اسرائیل میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ان کا مقابلہ کر سکے انھوں نے وزیراعظم پاکستان کا ٹرمپ کو امن کا علمبدار قرار دینا اور بیس نقاط کو تسلیم کرنے بات کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں انھیں اس پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے انھوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک پر اب یہ فرض ہو چکا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مشتاق احمد اور ان کی تمام ساتھیوں کو آزادکرائیں مظاہرہ سے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق الخدمت فاونڈیشن کے صدر پروفیسر حماد علی بہادر اور ناظم شہر کونسلر طاہر اسامہ نے بھی خطاب کیا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلامی ممالک انھوں نے

پڑھیں:

شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ دیش نے عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنایا، بھارت کی سرپرستی، قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود وہ نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ منظر نامہ اُن تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں کے لیے واضح تنبیہ ہے، ‏ہم آج اُن تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ستم برداشت کیے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا
  • اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • اجتماع عام کیلیے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم
  • اجتماع عام کے تشہیری بینرز اور بورڈ اتارنا قابل مذمت ہے
  • سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
  • پی ٹی آئی کا 27 ویں ترمیم کیخلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی
  • اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ