Jang News:
2026-06-03@00:03:22 GMT

کوئٹہ: میں 5 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کوئٹہ: میں 5 شدت کا زلزلہ

—فائل فوٹو 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں شام 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ شہر میں 65 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم وہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 (ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ 
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے