9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کا جیل ٹرائل دوبارہ شروع، اڈیالہ جیل میں کڑا پہرا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس جیل ٹرائل
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا، کل سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکیورٹی نفری کے لیے خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے، مقدمہ میں 109 ملزمان، 150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سیکورٹی نفری تعینات کی جائے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ہوگیا ہے، پنجاب حکومت جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹی فکیشن سے دست بردار ہوگئی ہے، کل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی۔
پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن استغاثہ کے تین گواہوں کو عدالت میں پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔