27 اکتوبر 1947ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، ایمان شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پچھلے سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور حکومتِ گلگت بلتستان کی قیادت میں ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اُن کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-30
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے27 اکتوبر 1947ء کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اْس وقت مہاراجا ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔