2025-10-05@04:45:46 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«آٹو پارٹس»:
(نئی خبر)
کینیڈا (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ میچ آفیشلز کے لئے بھی خطے کے اہم ٹورنامنٹ کے طور ابھرا ہے ۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ درجے کے ٹیلنٹ کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، اعلیٰ معیار کی امپائرنگ کو یقینی بنانا اتنا ہی اہم ہے جتنا میدان میں کارکردگی۔ آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل جو 5 مرتبہ بار آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر رہ چکے ہیں نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ آفیشلز پینل کی قیادت کی۔ ٹوفل نے ٹورنامنٹ کے اندر امپائرنگ کے معیار کو بلند کرنے کے مقصد سے امپائرنگ ٹیم کی رہنمائی اور رہنمائی میں اہم کردار ادا...

”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل
”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئیٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز ہیں، ان کے...
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے چینی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں چینی سمیت پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاسکو، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، یوٹیلٹی سٹورز آف پاکستان سمیت متعدد سرکاری ادارے اربوں روپے کے مقروض نکلے
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا،نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے،53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا،پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6...
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل رائرونڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد دکھانے پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ گزشتہ روز راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 18 ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔امبتی ریودو نے جہاں ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ کی تعریف کی وہیں انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سینئر کھلاڑی کو نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دِکھانا چاہیے تھا۔میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہاردک کی کارکردگی اچھی تھی کیوں کہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی اور...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا، کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ کیوں اس ادارے کے پیچھے پڑگئے، کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کیا جائے ادارہ بند نہ کیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا معاملہ زیر غور آیا۔ پیپلز پارٹی اراکین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تجویز کی مخالفت کردی۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے 16 ہزار ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے، وفاقی وزیر پارلیمنٹ کے فلور...
شرکاء کا گروپ فوٹو سعودی عرب میں تاریخی آثار سے مالا مال نخلستانوں ، سر سبز ، درختوں ، چشموں اور پھلوں کے شہر تبوک میں اپنی منفرد نوعیت کا پہلا وسیع العرض سیون سپائسز پاکستانی ریسٹورنٹ اپنے اعلی ، معیاری ، ذائقہ دار کھانوں اور لاجواب سروس کی وجہ سے کسی کا ثانی نہیں۔ تبوک سے عابد شمعون چاند کے مطابق تبوک شہر کی تاریخ کا یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جہاں پاکستانی کلچر اور ثقافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے اس موقع پر ہوٹل کے مالک ” حزب اللہ آفریدی ” کا کہنا تھا کہ سیون سپائسز ریسٹورنٹ پاکستانی ذائقے اور ثقافت کا پرچم نا صرف تھامے رکھے گا بلکہ بلند بھی کرے گا۔ پردیس...
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ارکان...