2025-09-18@05:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«امدادی کھیپ»:
(نئی خبر)
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ،ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کر لئے گئے۔برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26، ایم 16 رائفلیں ، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جبکہ 10 ہزار...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر...
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت کی ہدایت پر پارا چنار کیلئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ کردی گئی۔ سیکریٹری صحت عدیل شاہ کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ اپر کرم روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادویات ایم ایس پاڑہ چنار کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حوالے کی جارہی ہیں، 3055 کلوگرام وزنی اودیات حکومت خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے دو پراوازوں کے زریعے پہنچائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل زمینی رابطے منقطع ہونے اور شدید سرد موسم کی وجہ سے کرم میں ادویات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایس پاڑہ...
سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن سگریٹ سمیت 2 ملزمان گرفتار۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بندر روڈ کے قریب کارروائی میں گاڑی سے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ 199 کارٹن سگریٹ برآمد کرکے 2 ملزمان سید اکرام شاہ اور افتخار پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سندھ کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری سگریٹ کا کاروبار کرتے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔