پاکستان نے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی کھیپ روانہ کی۔

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔

حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کھیپ روانہ اور شام کے کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امدادی جہاز لاہور ائیرپورٹ سے روانہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ 23 کھیپ جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 2ہزار 227 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے، جبکہ غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء ہیں جو کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے بھیجوائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کرکے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے بھیجی گئی غزہ کے لئے چوتھی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی
  • اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے: گورنر پنجاب
  • اسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پنجاب، بلوچستان اورکے پی کے میں کارکن سرگرم ہیں
  • ٹنڈوالٰہیار،مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان روانہ
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
  • این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے
  • سیلاب متاثر ین کیلئےامدادی آپریشن ،این ڈی ایم اے نے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ