افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاک افغان سرحد پر غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ، جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے آنے والا غیر ملکی اسلحہ ٹی ٹی پی سے ملنے کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک سے برآمد ہونیوالے غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور 4 رائفلوں کے 292 میگزین جبکہ 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں اسی طرح کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیوں سمیت لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ کو ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، غیر ملکی اسلحہ چھپائے افغان ٹرک میں پوشیدہ کمپارٹمنٹس کی تشکیل اور سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں مداخلت کرنا پاکستان کے لیے خطرناک ہے، خوشحال خان کاکڑ
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
فتنہ الخوارج کی طرف سے غیر ملکی اسلحہ کا بے دریغ استعمال اس بات کا ثبوت ہے کے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے
دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کا استعمال، ثبوت پھر منظرعام پر
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشتگردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔
ایسی گھناؤنی کاروائیوں سے معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیےضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سےفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ اسمگل افغانستان پاک افغان سرحد پاکستان دفاعی ماہرین فتنتہ الخوارج کھیپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمگل افغانستان پاک افغان سرحد پاکستان دفاعی ماہرین کھیپ غیر ملکی اسلحہ فتنہ الخوارج افغان طالبان افغانستان سے پاکستان میں ملکی اسلحے الخوارج کی کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔