Jasarat News:
2025-07-26@14:00:27 GMT

سردار انٹر پرائزز کے خلاف ڈیوٹی چوری کے تحت مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میںکام کرنے والے تجارتی یونٹ سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور82 کروڑ 50لاکھ مالیت کی ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے مالی سال 2023-24میں درآمدکئے جانے والے کھیپ کے آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سردار انٹر پرائززکا ادارہ ای پی زیڈ سے استثنیٰ کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہے ، ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے سردار انٹر پرائزز کی کمپنی کی جانب جنوری 2025میں درآمدکئے جانے والے جانے والے دو کھیپ درآمدکی تھیں جس میں ایک کھیپ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے مس ڈیکلریشن کا سہارالیتے ہوئے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میںپی سی ٹی ہیڈنگ (ہارمونائزڈ کوڈ) پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ 7204.

4990 کے تحت کھیپ میں مکس پرانے اور استعمال شدہ ایل سی ڈی لیپ ٹاپس، ایل سی ڈی پینلز، کمپیوٹر پارٹس اورپرزہ جات ظاہر کیاگیالیکن تفصیلی معائنہ کرنے پر کھیپ سے استعمال شدہ ٹیبلٹس اور نئے کی بورڈ برآمد ہوئے جو ایکسپورٹ پروسیسنگ اتھارٹی کے قوانین کے تحت درآمد نہیں کئے جاسکتے۔ جبکہ درآمدکئے جانے والے دوسرے کھیپ میں فائل کی جانے والی گڈز ڈیکلریشن ( جی ڈی) میں روئی ظاہرکیا گئی لیکن ایگزامنیشن کے دوران کھیپ میںروئی کی گانٹھوں کے اندار 14ہزار کلوگرام سیلولوزایسٹیٹ ٹوچھپایا گیاتھا۔ سعدیہ شیراز نے بتایا کہ دونوں کھیپ کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،جبکہ ضبط شدہ صنعتی دھاگے کی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نکلی،ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی نے درآمدکئے جانے والے دونوں کھیپ پر مجموعی طورپر 82کروڑ 50لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ، جس پر ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کلکٹر سعدیہ شیراز کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر زہرہ نقوی اور ڈی سی امین حیدر شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درا مدکئے جانے والے کے تحت

پڑھیں:

ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب

ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔

ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں پاکستانی دستے میں شامل شاذل احمد اور ندیم علی دو دن سے غائب ہیں۔

دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی لیکن 24 تاریخ کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، وہ دونوں ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نا معلوم جگہ گئے ہیں، جس پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہیں جاتے۔

پاکستانی دستہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، امید ہے دونوں ایتھلیٹس دستے کے ساتھ وطن واپس آئینگے، پاکستانی دستہ کل 27 جولائی کو وطن واپس آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی 
  • ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
  • مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
  • سولر پینل درآمد پر ڈیوٹی میں بڑی کمی ،قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی