فلسطین، لبنان اور شام کے لئے امداد کی فراہمی 23ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ڈبہ بند گوشت، پاڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، کپڑے، خیمے اور بستر وں مشتمل 50 ٹن سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے اردن کے لیے روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ڈبہ بند گوشت، پاڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، کپڑے، خیمے اور بستر وں مشتمل 50 ٹن سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے اردن کے لیے روانہ ہوا۔
سامان روانگی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان شریک تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین، لبنان اور شام کے لیے روانہ کی گئی، 22 امدادی کھیپوں میں کل 1803 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا جس میں فلسطین کے لیے 1320 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کے لیے روانہ روانہ کیا روانہ کی اور شام
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری ہیک کر لی گئی
اسرائیل مخالف ہیکر گروپ ’سائبر اسناد فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں موجود ایک ایسی فیکٹری کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے جو مائیکرو ایئر وہیکلز (MAVs) اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق سائبر اسناد فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے اسرائیلی دفاعی فیکٹری SADNAT کو ہیک کرتے ہوئے 3 ٹیرا بائٹس سے زائد خفیہ معلومات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی اس پلانٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کیا ہے۔
ہدف بنائی گئی فیکٹری SADNAT، صہیونی فوج کو فضائی عسکری ساز و سامان فراہم کرتی ہے اور اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں جیسے رافیل، ایل بٹ سسٹمز، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI)، بوئنگ اور اوربٹ کے ساتھ قریبی تعاون رکھتی ہے۔
سائبر اسناد فرنٹ نے اسرائیلی فوج کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم اب تمہاری خفیہ معلومات کے حامل ہیں، جن میں ڈیزائن خاکے، عملیاتی نظام اور ڈرون مخالف حکمت عملیاں شامل ہیں، جو مزاحمتی محور کے کئی کمانڈرز کے قتل میں استعمال ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ہیکرز کی کارروائی، بھارت کی حساس معلومات ڈارک ویب پر برائے فروخت
مزید یہ کہ ہم یہ معلومات ان تمام ممالک کے ساتھ شیئر کریں گے جو مزاحمتی بلاک کا حصہ ہیں، تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کو روکا جا سکے۔
یہ گروپ 3 ماہ قبل غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر سامنے آیا تھا اور تب سے اسرائیلی عسکری و صنعتی تنصیبات پر متعدد سائبر حملے کر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی فوج سائبر اسناد فرنٹ غزہ فلسطین