ٹنڈو محمد خان: سفینہ گٹکا کی سپلائی کی کوشش نا کام، بڑی کھیپ پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر چیک کیا تو اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) ٹوٹل 59500 عدد سفینہ ساشے گٹکا برآمد کرکے ٹویوٹا ریوو گاڑی کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ٹویوٹا ریوو گاڑی میں سوار 3 سفینہ گٹکا سپلائر ملزمان لیاقت علی گولو بلیدی سکنہ ڈیرہ الہیار بلوچستان، سراج الدین گولو بلیدی سکنہ ڈیرہ الہیار بلوچستان، حمید کھوسو سکنہ گاؤں حاجی ساون ضلع بدین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام حیدر میں مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں افغان بستی میں شہریوں نے چوری کی واردات کے دوران چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں خالی گھروں سے پیتل، تانبا، سریا، قیمتی کیبلز اور دیگر سامان سوزوکی میں بھر کر لے جا رہے تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، انہوں نے ملزمان کو خود گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں، جب کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چوریاں کی جاتی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کیمپ پولیس چوکی کے انچارج گل ولی کی مبینہ “اسپیشل پارٹی” سے ہے، جو رات کے وقت مختلف خالی گھروں سے قیمتی سامان اکھٹا کر کے پولیس چوکی منتقل کرتی ہے، بعد ازاں چوری کا مال فروخت کر کے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔