اپر کرم کیلئے ادوایات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں ضرورت کے مطابق تمام اشیا جلد ازجلد فراہم کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں اپر کرم کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے زریعے پاڑہ چنار بھیجی جا رہی ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق تمام تر ادویات ایم ایس پاڑاچنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ان ادویات کی کھیپ میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کےلیے ادویات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرم کا زمینی رابطہ جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک ہیلی کاپٹر کے زریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضرورت کے مطابق دیگر اشیاء بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔ دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کی جائیں گی کے مطابق علی امین
پڑھیں:
غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیررسمی معیشت کے سدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء عطاء اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے، ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔
شہباز شریف نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔