2025-07-27@07:08:40 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«بالی ووڈ میں کام کرنے»:
(نئی خبر)
ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور کام کے اصولوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کام کریں گے جب تک وہ کام کرسکتے ہیں، ان کا اس وقت تک کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں جب تک ان کا جسم اور دماغ اس کی اجازت دیتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آرام اور ذہنی سکون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونی چاہیے، کام سے مناسب چھٹی لینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور ذہن میں شفافیت آجاتی ہے جس سے کام پر دھیان دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جب...
بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان نے فلم انڈسٹری میں 'انسائیڈر' اور 'آؤٹ سائیڈر' کے موضوع پر اپنی رائے دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکار نے کہا ’’میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔ "یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی...
فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ اور ریالٹی شو ’بگ باس‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ اور ماڈل مندانہ کریمی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے نئے کیرئر کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری انہیں کبھی پسند نہیں تھی اور نہ ہی اداکاری کا انہیں شوق تھا۔ بچپن میں انہیں اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے مجبوراً ماڈلنگ کی طرف آنا پڑا اور اس وجہ سے وہ اسکول بھی نہیں جاسکیں۔ یہ بھی پڑھیے:شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام واضح رہے کہ مندانہ کریمی نے 2022 میں معروف بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر...
بھارتی اداکار گُرمیت چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے سخت ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں اور صرف اُبلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں۔ لافٹر کوئین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے گُرمیت نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کے بارے میں مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چینی، روٹی، چاول اور بریڈ جیسے کھانوں کو ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوڈی، یہ بہت مشکل ہے، لیکن کردار کے مطابق خود کو تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف صرف اُبلے ہوئے کھانے کھاتے ہیں جیسے اُبلی ہوئی مچھلی،...
اگر آپ کو اجے دیوگن کی فلم ”پھول اور کانٹے“ یاد ہو، تو اس میں ولن ”راکی“ کا کردار ادا کرنے والے عارف خان کو بھی نہیں بھولے ہوں گے۔ اس کردار سے انہیں بہت شہرت ملی تھی۔ بحیثیت ولن کامیاب ہونے کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں منفی کردار ادا کیے اور سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ ”مہرہ“، ”دل جلے“ اور ”ویرگتی“ جیسی فلموں میں کام کیا۔ اب عارف خان نے اداکاری اور بالی ووڈ کو خیر آباد کہنے کے بعد روحانیت کی راہ اختیار کرلی ہے۔ اور اس تبدیلی سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ عارف خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم “ پھول اور کانٹے“ میں...
شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ان کا ایک شو کاپی کیا تھا جس کی وہ ماضی میں میزبانی کرتی رہی ہیں۔ حنا بیات نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے نجی زندگی کے علاوہ اپنے ڈراموں، انڈسٹری اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان میری نقل کرتے تھے، گلوکار حسن جہانگیر اداکارہ حنا بیات نے کہا کہ ماضی میں وہ ایک شو کی میزبانی کرتی تھیں اور اس وقت نفسیاتی مسائل پر بات نہیں کی جاتی تھی لیکن ان کے شو میں ان چیزوں پربات ہوتی تھی اور بہت سی کہانیوں پر...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔ نینا نے بتایا کہ وہ...
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو سکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی ووڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس سکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پُرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ نیوز چینل سی این این کے لائیو شو میں آسکر ایوارڈ کے لیے 2 بار نامزد ہونے والے اور 3 ایمی ایوارڈز کے فاتح جیمز ووڈ یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے کہ ان کا عالیشان گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جیمز ووڈ کا گھر بھی لاس اینجلس کے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پیسیفک پیلیسیڈز پر واقع تھا جو دیگر متعدد شوبز ستاروں کا بھی مسکن ہے۔ جیمز ووڈ نے روہانسے ہوتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ کیسا المیہ ہے، ایک دن آپ گھر کے سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے...