بالی ووڈ کے معروف موسیقار کو ملازم نے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا تھا اور اسے سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔
پریتم چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے مطابق انہوں نے سیال کا رات بھر انتظار کیا کہ وہ بیگ واپس کرے گا، کیونکہ وہ سات سال سے ان کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ جب سیال نے بیگ واپس نہیں کیا تو میوزک کمپوزر نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔پریتم چکرورتی کو 2024 میں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین میوزک ڈائریکشن “برہماسترا: پارٹ ون: شیوا” کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں دہلی میں 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے
ہاتھوں دیا گیا۔پریتم چکرورتی جلد ہی سلمان خان کی فلم “سکندر” میں میوزک ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔
کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیال نے
پڑھیں:
فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔
خانٹی مانسیسک میں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔ جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔
ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان کی فیکٹری ان کے لیے ایک نفع بخش سال کے بعد 13ویں تنخواہ تیار کر رہی ہے، لیکن اس نے کبھی بھی اس طرح کی توقع نہیں کی تھی۔
لیکن یہ کروڑ پتی بننے کی اس کی خوشی کچھ ہی دیر کے لیے رہی کیونکہ اسے جلد ہی محکمہ اکاؤنٹنگ سے فون کالز موصول ہونے لگیں کہ اسے غلطی سے 7 ملین روبل منتقل کر دیے گئے ہیں اور اسے واپس کرنا پڑے گا۔
لیکن آن لائن کچھ تحقیق کرنے کے بعد ولادیمیر نے ایک تکنیکی error کی نشاندہی کی بنا پر رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور اب کیس سپریم کورٹ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا حتمی فیصلہ ہوگا۔