Juraat:
2025-10-30@01:27:07 GMT

غزہ میں نیتن یاہو کے حکم پر حملوں کی نئی لہر،104 فلسطینی شہید

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

غزہ میں نیتن یاہو کے حکم پر حملوں کی نئی لہر،104 فلسطینی شہید

صیہونی فورسز حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں
نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی،عرب میڈیا

غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، طبی عملہ آنسو چھپاتے ہوئے امداد میں مصروف ہے۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 643 ہوگئی، 1 لاکھ 70 ہزار 655 فلسطینی زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سیزفائر کا دعویٰ کرتا ہے مگر غزہ بھر میں گولیاں اب بھی چل رہی ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو سدھرنا ہوگا، انسانی لاشوں پر سیاست بند کرے، حماس درست رویہ اختیار کرے ورنہ اسے ختم کر دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رفاہ میں اسرائیلی فوج پر حملے کا الزام مسترد کر دیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت بند نہ ہوئی تو یرغمالی کی لاش کی حوالگی مؤخر کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عرب میڈیا کی رات

پڑھیں:

نیتن یاہو کا حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، غزہ پر بڑے حملے کا حکم

تل ابیب:

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جب کہ معاہدے کے بعد سے اسرائیلی افواج درجنوں فلسطینی باشندوں کو شہید کرچکی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی خود اسرائیلی کی جانب سے کی گئی ہے، 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی افواج نے 125 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی جس میں 94 فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ بھر میں دھماکوں اور ڈرونز کی آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں، اکتوبر 2023ء میں شروع ہونے والی اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 68,527 افراد ہلاک اور 170,395 زخمی ہو چکے ہیں۔
جبکہ 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا حماس کو سزا دینے کے لیے ’یلولائن‘ کے پار پیش قدمی کا انکشاف
  • غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔
  • غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید
  • نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے
  • غزہ پھر زیرعتاب: نیتن یاہو نے ’فوری اور بھرپور‘ حملوں کا حکم دے دیا
  • نیتن یاہو کا حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، غزہ پر بڑے حملے کا حکم
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ پر فوری حملوں کا حکم دے دیا
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا