بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا معروف اداکار دین اسلام کی دعوت سے منسلک کیسے ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اگر آپ کو اجے دیوگن کی فلم ”پھول اور کانٹے“ یاد ہو، تو اس میں ولن ”راکی“ کا کردار ادا کرنے والے عارف خان کو بھی نہیں بھولے ہوں گے۔ اس کردار سے انہیں بہت شہرت ملی تھی۔
بحیثیت ولن کامیاب ہونے کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں منفی کردار ادا کیے اور سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ ”مہرہ“، ”دل جلے“ اور ”ویرگتی“ جیسی فلموں میں کام کیا۔
اب عارف خان نے اداکاری اور بالی ووڈ کو خیر آباد کہنے کے بعد روحانیت کی راہ اختیار کرلی ہے۔ اور اس تبدیلی سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔
عارف خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم “ پھول اور کانٹے“ میں بطور ولن کیا تھا جوکہ ان کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن کی بھی پہلی فلم تھی۔ فلم میں اپنے منفی کردار کو پذیرائی ملنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا مگر انہیں وہ کامیابی نہیں ملی جس کی وہ توقع کر رہے تھے۔
اداکار نے 2007 میں ہالی ووڈ کا رخ کیا اور فلم ”اے مائٹی ہارٹ“ میں انجلینا جولی کے ساتھ کام کیا جس میں ان کو کردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کا تھا۔ یہ کردار انکے بین الاقوامی کیریئر کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا۔
کئی سال بالی ووڈ کی چکاچوند کردینے والی زندگی کا حصہ بننے کے بعد عارف خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اپنا رشتہ روحانیت سے جوڑکر بقیہ زندگی اسلام کی تبلیغ اور سادہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
ایک انٹرویو میں عارف خان نے بتایا کہ فلمی دنیا میں رہتے ہوئے وہ بےچینی کا شکار تھے اور انہیں سکون نہیں مل رہا تھا، وہ اکثر سوچتے کہ انہیں بڑے بینرز کی فلموں میں کردار کیوں نہیں ملتے، اس دباؤ نے انہیں بری عادتوں اور نشے کی لت میں مبتلا کر دیا، کئی سال بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر اپنے مذہب کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Arif Khan (@arifkhanofficial69)
کل کا عارف خان آج ایک سادہ زندگی گزاررہا ہے، لمبی داڑھی کے ساتھ ان کی پہچان مشکل ہو گئی ہے، عارف خان انسٹاگرام پر فعال ہیں، جہاں وہ اپنی شناخت ”سابق بالی ووڈ اداکار، موٹیویشنل اسپیکر، اور پانی کم چائے کے بانی“ کے طور پر کرواتے ہیں،ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی زندگی کے تجربات اور اسلام کے پیغامات اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بالی ووڈ کے ساتھ کے بعد
پڑھیں:
ہالی ووڈ کے ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ
ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں، فلم سازوں اور دیگر تخلیقی شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون روکنا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔
اس بائیکاٹ کا اعلان ایک اجتماعی حلف نامے کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، ہدایتکارہ آوا ڈو ورنے، اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن، مارول فلموں کے اداکار مارک روفیلّو، اور ہدایتکار ایڈم مکائے نے دستخط کیے ہیں۔
حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فنکار اور فلمی کارکنان ایسے کسی اسرائیلی ادارے یا فلمی منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف جبر یا ’نسل کشی‘ کی کارروائیوں میں معاونت کرتا ہو۔