تحریک لبیک والے ہلاک600 کارکنان کی لاشیں تو دکھادیں(مریم نواز)
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بتایا جائے ٹی ایل پی کے پاس اتنا اسلحہ کیوں تھا؟ کارکنوں کو جلادو ماردو کا حکم دینا کون سا مذہب ہے، لاہور میںعلما کرام سے خطاب
سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ،میرے پاس تشدد کی تصاویرآئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ہے۔لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سفارت خانوں کا احترام کیا جاتا ہے، فلسطینی جشن منارہے تھے اور انتشاری ٹولہ لوگوں پر تشدد کررہا تھا، سکیورٹی اہلکاروں کوغزہ کے نام پراحتجاج کے دوران گولی ماری گئی، میرے پاس جو تشدد کی تصاویرآئی ہیں آپ تصورنہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جماعت اسلامی، جے یو آئی ف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن انہوں نے کیلوں والے ڈنڈے نہیں اٹھائے، کسی بھی مذہبی جماعت نیاس سے پہلے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔مریم نواز نے کہا کہ لبیک ایک مقدس اور تکریم والا لفظ ہے، ہم احرام کی حالت میں اللہ تعالیٰ کے حضور لبیک کہتے ہیں لیکن ماضی میں سیاسی مقاصد کیلئے کچھ جماعتوں کو بنایا گیا، وہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ اس نے لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں نے خوشیاں منائیں اور ہمارے یہاں آواز آئی کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، اس شرپسند جماعت کے کسی شخص سے فلسطین کے بارے میں ایک جملہ نہیں سنا، صرف یہ سنا کہ مار دو، ان کو گھروں میں جانے نہ دینا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا لیکن جب پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے، املاک کو جلایا تو تب ان کا زوال شروع ہوا، پاکستان تحریک انصاف سیاست کی کیٹگری سے نکل چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے ہماری جماعت نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے، کسی بھی مذہبی جماعت کو کبھی جدید اسلحہ سے لیس نہیں دیکھا، تمام مذہبی جماعتیں ایسے عناصر سے خود کو علیحدہ کریں، سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کا پورا حق حاصل ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی میری پہلی ترجیح ہے.شہریوں کی بہتری اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہےہیں۔لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حق دار کو اس کا حق مل جائے اس سے بڑی خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی. پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، اس میں رکاؤٹیں کھڑی کرنا آسان ہے. بیورکریسی کے اتنے مسائل ہیں کہ لوگ نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات محسوس ہونی چاہیے کہ ریاست جائز کاموں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، اگر عوام کو جائز کاموں کے لیے رشوت، سفارش اور تکلیف اٹھانی پڑے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔مریم نواز نے افسران کو ہدایت کہ وہ لوگوں کے لیےکاروبار میں آسانیاں پیدا کریں، جو افسران و شعبہ جات لوگوں کو سہولیات میسر کریں گے. انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سراہا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام محکموں کو این او سی کے معاملات ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای بزنس کی زیر التوا درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لےکر فوری فیصلے کیے جائیں۔