بالی ووڈ ادکار عامر خان کی نئی محبت، ساتھی کو خاندان سے ملوا بھی دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔
عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
ان کی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانوی فلموں کے مداح ہیں۔
حال ہی میں، عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم “لویاپا” کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت رومانٹک آدمی ہیں اور اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔
معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟
View this post on InstagramA post shared by City1016 (@city1016)
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔
یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو سانگ تھا۔