2025-07-07@18:34:21 GMT
تلاش کی گنتی: 33318

«برائن لارا»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات اور حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔  متحدہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت ہم سے روزگار چھیننے جا رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ،ہم مولانا فضل الرحمان جیسے عوامی رہنما سے مکمل تعاون چاہتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے مطالبات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...
    لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شہر بھر میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کو فوری طور پر منہدم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیرِ بلدیات سعید غنی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری معطل کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے اور سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا...
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    راولپنڈی: مقامی وڈیرے کے ڈیرے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران برآمد کیے گئے 2 سالہ افریقی نسل  کے شیر کو پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی نے گوجرخان کے علاقے بیول میں کامیاب چھاپا مار کارروائی کے دوران افریقن شیر کو برآمد کرلیا۔  افریقی نسل کے اس شیر کی عمر 2 سال ہے۔ حکام کے مطابق مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے میں شیر کو قید کررکھا تھا۔ چھاپا مار کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں  کی گئی، جس میں کوآرڈینیٹر ڈی جی پنجاب وائلڈ لائف احسان احمد راجا نے بھی حصہ لیا جب کہ تھانہ کلرسیداں پولیس کی بھاری نفری بھی چھاپے...
    ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔  انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث اٹک میں فورملی کے مقام پر قائم پولیس چوکی کی دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عمارت میں اس وقت کوئی عملہ یا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔پولیس حکام کے مطابق عمارت کو گزشتہ رات خالی کرا لیا گیا تھا، جس کے باعث جانی نقصان سے بچا ممکن ہو سکا۔ تاہم مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی یہ سرکاری عمارت پانی کے کٹائو کی نذر ہوگئی۔دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد کسٹمز نظام میں شفافیت، خودکاری اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے    اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے حوالے سے بتایاکہ  درآمد و برآمد کی اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ اب جدید ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت اور باٹس (BOTS) کی مدد سے لگایا جائے گا، یہ سسٹم مشین لرننگ کے ذریعے خود کو مسلسل بہتر بناتا رہے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کرپشن کے امکانات بھی کم...
    ریو ڈی جنیرو : 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا  ریو  اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کا موضوع تھا “گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا”۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکانزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور  سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ برکس ممالک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے  تمام یکطرفہ جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جن کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت...
    سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...
    اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
    ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد کسٹمز نظام میں شفافیت، خودکاری اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق درآمد و برآمد کی اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ اب جدید ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت اور باٹس (BOTS) کی مدد سے لگایا جائے گا، یہ سسٹم مشین لرننگ کے ذریعے خود کو مسلسل بہتر بناتا رہے گا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ: تحصیل ڈوکری کے نواحی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی چار کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بچیاں اپنے والدین سے ملاقات کے لیے کھیتوں کی طرف گئی تھیں لیکن واپس نہ آئیں، گھر والوں نے جب تلاش شروع کی تو کھیتوں کے قریب واقع تالاب سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 5 سالہ بشریٰ، 6 سالہ فاطمہ، 7 سالہ حمیرا اور 8 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دل دہلا دینے والے اس واقعے نے پورے علاقے کو غم کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو مینیوفیکچرنگ شعبے میں ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ویڈیو اینالیٹکس پر مبنی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس نظام سے ان شعبوں میں ٹیکس کی وصولی خودکار اور شفاف انداز سے کی جاسکے گی جس سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس دہندگان انسانی مداخلت کے بغیر اپنا ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ پر مبنی نیا کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS) متعارف کرا دیا ہے۔ بریفنگ کے مطابق درآمد و برآمد کی اشیا کی لاگت اور نوعیت کا تخمینہ اب AI اور بوٹس کی مدد سے لگایا جائے گا۔ ابتدائی ٹیسٹنگ میں 92 فیصد سے زائد کارکردگی، 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن (GD) کا درست تعین، اور اڑھائی گنا زیادہ اشیا کی گرین چینل سے کلیئرنس ممکن ہوئی۔ نظام کی بدولت انسانی مداخلت کم، شفافیت میں اضافہ اور کاروباری برادری کے لیے نمایاں سہولت متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
    الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہاؤس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری گورنر ہاؤس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں قیام کےد وران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری ملکی صورتحال ،پنجاب...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت کیا کل وقتی ملازمین قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی وضاحت جاری کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں مقیم ایک غیرملکی ملازمت پیشہ شخص نے دریافت کیا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہوں، کل وقتی ملازمت کے دوران کاروبار شروع کرنے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیا یہ قانونی مسئلہ ہوگا اگر میرا شروع کیا ہوا کاروبار اور میری موجودہ ملازمت ایک جیسی ہو؟ میں اپنی فرم میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں اور میں جس کمپنی کو شروع کرنے کا...
    ملک بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں۔ گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہے۔ منڈی میں 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں، جن میں ایٹم بم، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ایف سولہ، جی تھری نامی قیمتی گدھے اور...
     حسن علی:صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے، سیاسی اور انتظامی امور پر اہم ملاقاتیں متوقع  ہیں۔ ذرائع  کے مطابق صدرآصف علی زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں سےملاقاتیں کرینگے،ملکی صورتحال،پنجاب میں پارٹی مزیدمضبوط ودیگرامورپرپارٹی رہنماؤں سےمشاورت کرینگے۔ صدرمملکت کےقیام کےدوران اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرینگی۔  ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹا دیا : سعید غنی  
    سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق 27 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس راجہ انعام آمین منہاس نے سماعت کی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا سماعت کے آغاز پر جسٹس راجہ انعام آمین نے درخواست گزاروں کھ وکیل سے استفسار کیا کہ پہلے بیگ راونڈ بتائیں تاکہ پتا چل سکے کہ کیس کیا ہے اور اسی طرح آپ نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی ساتھ ساتھ بتانا ہے کہ پیکا ایکٹ پہلے کیا تھا اور اب فرق کہاں پر آیا ہے ۔ ایڈووکیٹ ڈاکٹر یاسر امان خان نے دلائل کا آغاز میں کہا کہ 2016 میں پیکا ایکٹ لایا گیا،2025 ترمیمی ایکٹ میں 2016 والے ایکٹ کی...
    برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی  نے شرجیل میمن  اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور...
    معروف چینی آٹو کمپنی چانگان نے پاکستان میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق کمپنی کے تمام ماڈلز پر ہوگا۔ قیمتوں میں یہ رد و بدل بجٹ 2025-26 میں کی گئی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ چانگان کی مشہور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل(ایس یو وی) اوشان ایکس7  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، 7 نشستوں والی کمفرٹ کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بارے سوچنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا ۔ایک پوڈ کاسٹ میں وزیردفاع سےسوال کیاگیا کہ 'خبر ہے ممکنہ طورپر نوازشریف سوچ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جائے ، آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ "کامران شاہد کے والد کے نوازشریف کے ساتھ بڑا اچھاتعلق ہے، پرانے مراسم ہیں، میں اس کا گوا ہ ہوں، وہ اپنے والد سے پوچھ لیں اوران سے کانفرم کروا لیں،براہ راست کامران کی کوئی بات نہیں ہوئی ہونی لیکن ان کے والد کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔وزیردفاع کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کی پتنگ...
    جنوبی تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث خوفناک تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ تائیوان میں طوفان اکثر مشرقی پہاڑی علاقوں سے ٹکراتے ہیں، لیکن طوفان داناس نے غیر معمولی طور پر مغربی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ زیادہ آبادی والے علاقے ہیں۔ حکام کے مطابق، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے 700 سے زائد درخت اور سڑک کے اشارے اکھاڑ دیے۔ یونلِن کاؤنٹی میں سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔ تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک پر اپنے پیغام...
    برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین  اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں علاج معالجے کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کے لیے صحت کی بنیادی سہولیات بھی خواب بنتا جا رہا ہے۔ مہنگی دوائیں، بڑھتی کلینک فیسیں اور اسپتالوں کے اخراجات نے شہریوں کی مشکلات دوچند کر دی ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.30 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی عرصے میں ڈینٹل سروسز کی لاگت 26.66 فیصد بڑھ گئی، جبکہ میڈیکل ٹیسٹس 6.99 فیصد اور اسپتالوں کی دیگر سہولیات 8.3 فیصد مہنگی ہوچکی ہیں۔جون کے مہینے میں بھی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ادویات کی قیمتوں میں 0.63 فیصد اور مجموعی صحت سہولیات میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا،...
    پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ پاکستان کی ایڈووکیٹ شازیہ کاسی کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے ادارے کی جانب سے مرکزی صدر مقررکردیا گیا۔شازیہ تسلیم کاسی اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت 2027 تک بطورمرکزی صدرخدمات انجام دیں گی،شازیہ کاسی قومی اور عالمی سطح پر امپلی مینٹیشن آف یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس یواین چیپٹرکی نمائندگی کریں گی۔شازیہ کاسی مختلف ادوارمیں بارکونسل میں اہم ذمےداریاں ادا کرچکی ہیں اورانہیں مختلف ایوارڈزسےبھی نوازا جا چکا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں، اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، ذرائع کے مطابق اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
     فائل فوٹو لاڑکانہ میں تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔ میہڑ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحقمیہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گر گئی تھیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جبکہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزارت آئی ٹی ملک بھر میں اے آئی ہب اور تربیتی مراکز قائم کرے گی، 20 ہزار طلبہ و طالبات کو اے آئی تربیت دی جائے گی، ایک سو پچاس اسٹارٹ اپس کو اے آئی گرانٹس دی جائیں گی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قومی سطح پر اے آئی منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی حکام نے کے مطابق قومی اے آئی منصوبے کے لیے پلاننگ کمیشن نے پی سی ون کی منظوری دے...
    لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔ پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کے برعکس شہر کے کئی علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے۔درخواست گزار کے...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں  فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں  فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے...
    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔
    تھرپار(اوصاف نیوز) پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، درجنوں مکانات منہدم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ...
    صدر مسلم کانفرنس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج جب دنیا فتنہ و فساد، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے، تو ہمیں کربلا سے یہ سبق لینے کی ضرورت ہے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور حق کے لیے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی انسانیت کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے...
    برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی...
    یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
    ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کی اور اسے “بے ہودہ” قرار دیا۔نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ “میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔”انھوں نے مزید کہا “یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف...
    اسلام آباد: متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست  پر سماعت میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء  کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سرکاری وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا  ، جسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مون سون سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہواؤں سے معطر ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق شہر قائد کے اہم مقامات شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری اور کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے پھوار پڑ رہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ تیز کرے گا۔ فی الحال شہر میں ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی...
    ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔ واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت...
    یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
    یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے یوم عاشورہ کی اسلامی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا حق، انصاف اور وقار کے لیے ڈٹے رہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) ترقی پذیر ممالک کے وسیع تر ہوتے گروپ برکس کے رہنماؤں نے اتوار کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملاقات کی، جس میں کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے بلاک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا، "ہم کثیرالجہتی کے بے مثال خاتمے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا، "اگر بین الاقوامی طرز حکمرانی 21ویں صدی کی نئی کثیر قطبی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی ہے، تو پھر یہ برکس پر منحصر ہے کہ وہ اس کی تجدید میں مدد کرے۔" انہوں نے نیٹو فوجی اتحاد پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا...
    لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت سے اغوا ہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے سے 4 جولائی کی رات گاڑی سے اتار کر اغوا کیے گئے 3 سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔ شہید اہلکاروں کی شناخت نسیم، محمد ارشد، محمد شیر کے نام سے ہوئی، نسیم اور راشد کا تعلق کوہاٹ جبکہ محمد شیر کا تعلق کُرم سے ہے۔ Post Views: 18
    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے  گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں موثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین...
    ریو ڈی جنیرو(انٹرنیشنل ڈیسک) برکس ممالک نے ایران پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، تاہم اعلامیے میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہ راست نہیں لیا گیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس تنظیم کا سترواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا سمیت دس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر کیے گئے حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم بیان...
    عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...
    اسسٹنٹ کمشنر لیاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہر یار حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ شہر یار حبیب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مقام کو سیل کردیا گیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، عمارت کے مالک اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
    بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت پر چینی سفیر کا سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر رسوائی کا شکار  ہو رہا ہے۔  بی جے پی کی کتھ پتلی بن کر مودی کی حکومت نے خود بھارت کو انتشار کا شکار بنا دیا ہے اور اب مودی سرکار کی چین کے پرامن خطے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش  بھی کی جا رہی ہے۔ بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں چین کے سفیر ژو فیہونگ نے سخت ردعمل    ظاہر کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی دلائی لاما سے متعلق حالیہ باتیں چین کے داخلی...
    ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل غازی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد اہم سڑکیں بند  ہونے کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ غازی سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بیٹ گلی روڈ، دیوی روڈ، پلیاں روڈ، کنیرڑی روڈ اور مکر روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود راستے تاحال نہیں کھولے جا سکے جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے سڑکوں کی بندش کے سبب نہ صرف روزمرہ کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے بلکہ ضروری اشیائے خورونوش...
    ویب ڈیسک :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ کہاوت تو ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں اسی کی ایک جیتی جاگتی مثال کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت میں سامنے آئی  جس میں تین ماہ کی بچی  کو زندہ  بچا لیا گیا  ،بچی کو معمولی خراش آئی۔   تفصیلات کے مطابق لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت سے اب تک  27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 20 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام  کے مطابق ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے...
    — فائل فوٹو  کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکانکراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں...
    بھارت اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصرے پر بھارت میں تعینات چینی سفیر ژو فیہونگ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ چینی سفیر نے بھارتی بیان کو چین کے داخلی مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ مزید پڑھیں: تبتی بدھ بھکشوؤں کے 90 سالہ پیشوا دلائی لامہ اپنے جانشین کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ چینی سفیر ژو فیہونگ نے کہا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب تبت میں قائم ہوا اور زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا باقاعدہ نظام چینی قانون کے تحت موجود ہے، جس کے مطابق مذہبی عہدوں کی...
    راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر...
    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی حالیہ ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف خیریت دریافت کرنا تھا، اور اسے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت سے جوڑنا درست تاثر نہیں۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں برادران اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان 40 سالہ دیرینہ تعلقات ہیں، اور ایسی ملاقاتیں ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ چوہدری نثار کو جماعت (مسلم لیگ ن) میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ اگر ایسا ہوتا تو وزیرِاعظم شہباز شریف خود اس کا ذکر ضرور کرتے۔ مزید پڑھیں: کیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا, انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کا ناسا کے سابق نامزد سربراہ سے تعلق بھی مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا تھا کیونکہ مسک کا خلا سے متعلق کاروبار ناسا سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک دن پہلے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ’امریکا پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا، نیو جرسی کے مورِسٹاؤن ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری جماعت بنانا بالکل بے معنی ہے۔ ’امریکا ہمیشہ دو جماعتوں کے...
    دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت و اقامہ نے نمایاں طلباء کیلئے پانچ سال کا گولڈن اقامہ حاصل کرنے کیلئے دو بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ان شرائط میں سب سے اولین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والا سفارشی خط ہے جس میں طالب علم کا مکمل ریکارڈ، ماضی کی تعلیمی قابلیت کا وضاحت سے ذکر کیا گیا ہو۔ گولڈن اقامے کے خواہشمند طلبا کے لیے لازمی ہے کہ ثانوی بورڈ امتحانات میں ان کے مجموعی نمبر 95 فیصد سے کم نہ ہوں۔ یہ اقدام ان طلبہ کی محنت کو سراہنے اور حکومتِ امارات کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ذہین...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج بروز پیر سے موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔اتوار کے روز خیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ،اسلام آباد اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج...
    حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں آن لائن خرید و فروخت سے وابستہ کاروباروں پر مختلف ٹیکسز عائد کیے ہیں جن کے باعث چھوٹے تاجروں اور گھریلوں سطح پر کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے بجٹ کے تحت نقد ادائیگی پر خریدی گئی اشیاء پر اب 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جسے کورئیر کمپنیاں وصول کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کی اشیاء پر کیٹیگری کے لحاظ سے بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جیسے الیکٹرانکس پر 0.25 فیصد، کپڑوں پر 2 فیصد، اور دیگر اشیاء پر 1 فیصد۔ یہ بھی پڑھیے: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت...
    متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔یہ درخواستیں پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے دائر کر رکھی ہیں۔ ان درخواستوں کی پچھلی سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
    کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
    یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر پاکستان بھر کے لاکھوں حسینی عزاداروں نے لبیک یا حسین کے نعرے بلند کرکے راہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا اعلان کیا۔ یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کے ساتھ...
    ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ "برکس" نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ برکس...
    غزل تجھے میں سوچ کے مصرع تراش لیتا ہوں بڑے بڑوں سے بھی اچھا تراش لیتا ہوں    یہ فیض عشقِ علی سے مجھے نصیب ہوا سفر کٹھن بھی ہو رستہ تراش لیتا ہوں اسی لیے تو ہمیشہ یہ ٹوٹ جاتی ہے میں زندگی کو زیادہ تراش لیتا ہوں  نہیں رہا وہ میسر تو دل جلانے کو میں اپنے دوست کا لہجہ تراش لیتا ہوں  تو میرے ساتھ نہیں ہوگا سچ تو ہے لیکن یہ جان کر بھی میں نقشہ تراش لیتا ہوں میں تجھ سا کوئی تراشوں یہ میرے بس میں نہیں کبھی کبھی ترا سایہ تراش لیتا ہوں بگاڑ دیتا ہوں اس کو میں اپنے ہاتھوں سے  کبھی جو تیرے علاوہ تراش لیتا ہوں مریضِ عشق ہوں، صحرانوردی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات  کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ایپل نے اس سال اپنی نئی آئی فون 17 سیریز میں ایک بڑا انقلاب لانے کی تیاری کرلی ہے اور اگر حالیہ لیکس درست ثابت ہوئیں تو یہ کمپنی کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا اور سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی ہوگا۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں زیر گردش ایک نئی لیک کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس وہ پہلا ایپل فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایپل صارفین کے لیے غیر معمولی خوشخبری ہے جو طویل عرصے سے آئی فون کی بیٹری لائف پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ایپل نے اب تک اپنے کسی آئی فون ماڈل میں اتنی بڑی بیٹری نہیں دی۔ مثال...
    اسلام ٹائمز: واقعہ کربلا کی یہ رات جس میں امام حسین علیہ السلام نے عمر بن سعد کو تنہائی میں گفتگو کیلئے بلایا، تاریخ کا ایک عظیم ترین لمحہ ہے۔ یہ صرف دو افراد کی ملاقات نہیں تھی، بلکہ یہ صداقت اور فریب، روشنی اور تاریکی، قربِ خداوندی اور دنیا پرستی کے درمیان ایک فیصلہ کن مکالمہ تھا۔ یہ حق و باطل کے درمیان آخری مکالمہ تھا۔ امام حسین علیہ السلام نے نرمی، محبت، خلوص اور حجت کے تمام دروازے کھول دیئے۔ انہوں نے گھر، مال، زمین، حتیٰ کہ عزت و جان کے تحفظ کی ضمانتیں پیش کیں، تاکہ عمر بن سعد راہِ ہدایت کو اختیار کر لے۔ لیکن وہ خوف، حرص اور حکومت کی لالچ میں اتنا ڈوبا ہوا...
    لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
    شرکاء جلوس کا کہنا تھا کہ عاشورہ کا جلوس صرف غمِ حسین کا اظہار نہیں بلکہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا عہد ہے، یہ جلوس نسلِ نو کو وہ پیغام دیتا ہے، جو کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین نے اپنے لہو سے تحریر کیا کہ ظلم کے سامنے جھکنا گناہ ہے اور حق کیلئے قربانی دینا فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں آج یومِ عاشورہ کے موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام حسین اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں جلوسِ عزا برآمد ہوئے۔ ہیوسٹن اور ڈیلس میں ہونے والے ان جلوسوں میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، جہاں ہر دل پرسوز، ہر آنکھ اشکبار اور ہر سینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج بھی عالم اسلام میں یزیدیت کا نظام غالب ہے اور فلسطین کے نہتے عوام کربلا کے مظالم کو دہرا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام اور حق و صداقت کی سربلندی کے لیے اپنی جان اور اپنے خاندان کی قربانی دی، اور ہمیں اُن کی سنت پر چلتے ہوئے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، کربلا کا پیغام صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج بھی فلسطین اور کشمیر میں زندہ ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ “آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے، فلسطین...
    کربلا سے سبق اور اس کی عصرِ حاضر میں اہمیت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز تحریر: محمد مرتضیٰ نور کربلا کا واقعہ اسلامی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو صرف ایک جنگ یا تصادم نہیں بلکہ ایک ابدی پیغام اور اصولوں کی فتح ہے۔ 10 محرم الحرام 61 ہجری کو حضرت امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں نے باطل، ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ دین اسلام کے حقیقی پیغام کو بچانا تھا۔ کربلا کا واقعہ رہتی دنیا تک ہمیں حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے کی بصیرت دیتا ہے۔ یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے...
    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دس محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی سربراہی میں برآمد ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا۔ جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں عزادار عزاداری کرتے ہوئے لیاقت بازار سے پرنس روڈ سے، اور میکانگی روڈ سے ہوتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، چھتیں گرنے اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ (Cloudburst) کے باعث شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس سے برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، محلہ چاہت میں ایک افسوسناک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے والدین اور دو بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔محکمہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔