2025-11-04@16:12:53 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 108				 
                «ذوالفقار علی بھٹو جونیئر»:
(نئی خبر)
	ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔ پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا  اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔  حج اور عمرہ...
	 ذوالفقار بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنچاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
	شرکاء کا گروپ فوٹو جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم...
	منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو غیر آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا: جسٹس اطہر من اللہ
	سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ آج کل عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، عدالت اگر فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کیسز کی سنوائی ہوئی. جبری گمشدگی کے حوالے سے فیصلہ اسی عدالت عالیہ نے دیا، بنیادی حقوق کے بارے میں بہت سے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملیں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے.عدالت اگر...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔  وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں اگر کسی سپاہی کا سویلین کیساتھ اختلاف ہو جائے تو کیس کہاں جائے گا، وکیل وزارت دفاع نے...
	کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے۔  ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو بنانے میں ہمیں بہت دیر ہوگئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ...
	 کراچی:  بلاول بھٹو آج ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج  قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک 9.1 کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو )کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 3 بجے سے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر موجود ہوں گے۔