2025-08-14@03:23:29 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«علی پرویز ملک نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا...
    اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلز میں آگ لگ گئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔ جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔ آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،عدالت نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا، کیا کمیٹی اسے شفٹ کر سکتی ہے؟کیس آرٹیکل 191اے کا ہے جس میں چند کیسز ٹیکس سے متعلق بھی تھے،جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت کیس کا بیک گراؤنڈ پڑھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا سب...
    فائل فوٹو اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی۔ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    شرکاء کا گروپ فوٹو جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے کہا...
    ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز...
    پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
    لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، دھند کے باعث موٹروے ایم-2 (لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5 (ملتان سے روہڑی تک) اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم- 11 کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، کیونکہ...
    ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ  رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...