Daily Ausaf:
2025-11-03@14:57:07 GMT

ملیر کی قیمتی زمین ملک ریاض کو مفت دی گئی، سلمان اکرم راجہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ میں ملک ریاض فیملی کے نو اکاوئنٹس پائے گیے ، نیشنل کرائم ایجنسی نے ان اکاوئنٹس کا آڈٹ کیا گیا تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے بزنس ٹائیکون کی اپیلیں خارج کی اورانکے ویزہ بھی منسوخ کیے، حقیقت پہلے بھی واضح تھی کہ بزنس ٹائیکون کے کچھ اکؤنٹس برطانیہ میں فریز ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہ ایک اکاؤنٹ سے حسن نواز خان سے خریداری کی گئی، بزنس ٹائیکون کو 460 ارب روپے کی اراضی زمین کراچی کے وسط میں دی گئی تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف برطانیہ میں کوئی جرم ثابت نہیں تھا، صرف ان کے اکاؤنٹس میں پیسہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض کے مابین ایک معاہدہ ہوا، یہ دو فریقین کا معاہدہ ہے، معاہدہ میں لکھا ہے کہ فریز اکاؤنٹس کو ڈی فریز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے میں لکھا گیا کہ جورقم ہے وہ ریلیز کیا جائے گا اورسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جائی گی،
بلکل غلط مفروضہ تھا کہ ملک ریاض نے ملیر کے زمین کی رقم ادا کرنی تھی۔
مزیدپڑھیں:سردی کی شدید لہر،21 جنوری سے بارش کی پیشگوئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا برطانوی حکومت نے برطانیہ میں نے کہا کہ ملک ریاض

پڑھیں:

ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز

ریاض:

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔

منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔

ان ہفتوں میں متعلقہ ممالک کے روایتی رقص، موسیقی، دستکاری، لباس اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ ان ممالک کے معروف فنکار بھی پرفارم کریں گے۔

ریاض سیزن حکام کے مطابق سویدی پارک میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹالز، روایتی بازار، اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں جو زائرین کو تفریح اور معلومات دونوں فراہم کریں گی۔

بچوں کے لیے بھی ایک علیحدہ زون قائم کیا گیا ہے، جہاں انٹرایکٹو گیمز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے اُنہیں مختلف ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔

ہر سال یہ زون ملکی و غیر ملکیوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے، جو مختلف قومیتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • ملیر کینٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز