لاہور:

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، دھند کے باعث موٹروے ایم-2 (لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5 (ملتان سے روہڑی تک) اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم- 11 کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، کیونکہ یہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق، شہری مزید معلومات اور مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقے خوازہ خیل میں مدرسے کے قاری کے تشدد سے بچے کی موت کے بعد اب ضلع صوابی سے بھی قاری کے 6 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مدرسے کیلیے تاخیر سے آنے پر استاد نے 6 سالہ بچے پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او آفس کے مطابق محمد عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ چھوٹا لاہور کی جامع مسجد ڈھیرانے محلہ میرا ڈھوک میں ان کا بیٹا محمد عیسٰی دینی علوم حاصل کر رہا ہے۔

 گزشتہ روز معمول کے مطابق مسجد گیا جہاں لیٹ آنے پر قاری محمد سہیل نے بے دردی سے ڈنڈے سے مارا، جس سے بچے کی کمر پر لال نشان موجود ہیں۔

ایس ڈی پی او سرکل لاہور محمد نعمان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور الطاف خان نے مع پولیس ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر قاری کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ڈی پی او سرکل لاہور محمد نعمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر مقامی پولیس کو فوری طور اطلاع دی جائے، معاشرے کے بچے ہم سب کا بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
  • اب لاہور سے اسلام آباد کی مسافت 100 کلومیٹر کم ہوگی، وفاقی وزیر کا اعلان
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے