بیرون ملک جانے والے 55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟
روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر آذربائیجان جاتے ہوئے ایک، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر گزشتہ روز آف لوڈ کیا گیا۔
ورک ویزے پر آذربائیجان، مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا، ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا.
عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات پر پروازوں سے اتارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ
وزٹ ویزے پر عراق جاتے ہوئے 2، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4، ورک ویزے پر عمان جاتے ہوئے 2، سیاحتی ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک، ورک ویزہ پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، سیاحتی ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2، اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزا پر ملائیشیا جاتے ہوئے 2، بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون، سری لنکا، یوگنڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
اس سے قبل 35 مسافروں کو آف لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ تعداد اب 90 ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے مزید ایک شہری کو آف لوڈ کیا گیا، مختلف ایئر لائنز ان دنوں نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ جاری کرتی ہیں، عام یا مزدور پیشہ افراد کم لاگت کے چکر میں نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ خریدتے ہیں، ایسے مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے سے ان کا ٹکٹ ضائع ہو جاتا ہے اور انہیں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ٹکٹس ایئرپورٹ ایف آئی اے سعودی عرب عمان قطرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ ایف ا ئی اے ورک ویزے پر
پڑھیں:
فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
ڈیلٹا ایئر لائن نے شکاگو سے سیئٹل جانے والے ایک مسافر کو 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کی لیکن شرط یہ تھی کہ وہ جہاز سے اتر کر کوئی اور فلائٹ پکڑ لے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
مذکورہ مسافر نے سوشل میڈیا پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے بورڈنگ مکمل کر لی تھی کہ ایئرلائن اسٹاف کی جانب سے اس کو فلائٹ چھوڑ کو کسی اور جہاز سے جانے کے عوض ڈالر کی پیشکش کی گئی۔
مسافر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیر کو شکاگو اوہیئر سے سیئٹل جانے والی ڈیلٹا فلائٹ میں پیش آیا انہوں نے کہا کہ بورڈنگ کا عمل مکمل کرلیے جانے کے بعد ایک گیٹ ایجنٹ خاموشی سے میرے پاس آیا اور کہا کہ ہم ایندھن کے توازن کے مسائل کی وجہ سے 2 مسافر اتارنا چاہتے ہیں اور اس پر رضامند ہونے والے مسافر ڈھونڈ رہے ہیں اگر آپ اس پر راضی ہیں تو ہم آپ کو اس کے عوض معاوضہ دیں گے۔
اس نے بتایا کہ وہ اس پر راضی ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک اور مسافر بھی وہاں پہنچ گیا جس کو دوسرا اسٹاف ممبر راضی کرکے لایا تھا اور دونوں ہنسی خوشی پیسے قبول کرکے کسی اور فلائٹ سے جانے کے لیے وہاں سے نکل آئے۔
مزید پڑھیے: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
اس شخص کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ وہ اور دوسرا مسافر ہی خوش قسمت ہیں جن کو محض فلائٹ تبدیل کرنے کے عوض اتنی بڑی رقم کی پیشکش ہوئی لیکن پتا چلا کہ اسی روز ڈیلٹا کے ساتھ ایک اور ٹیکنیکل معاملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کو 22 مسافروں کو فلائٹ سے اترجانے کے لیے راضی کرنا پڑا۔ اس کے عوض فضائی کمپنی نے ان مسافروں کو ہرجانہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر اس شخص کی پوسٹ کے نیچے چند دیگر مسافروں نے بھی اپنے کمپینٹس میں مختلف فضائی کمپنیوں کی جانب سے ایسے ہرجانے وصول کیے جانے کے واقعات بیان کیے۔
مزید پڑھیں: ’ساتھی ہاتھ بڑھانا‘: چیلسی کے رہائشیوں کا ہزاروں کتابیں شفٹ کرنے کا انوکھا طریقہ
ایک صارف نے بتایا کہ اس کو بھی ایک مرتبہ فلائٹ تبدیل کرنے کے لیے اس کو 500 ڈالر کی پیشکش کی گئی جس پر وہ راضی نہیں ہوا اور جہاز کی طرف بڑھنے لگا تو اسٹاف نے 1000 ڈالر کی بولی لگا دی وہ پھر بھی نہیں رکا تو پہلے اسٹاف نے 1500 اور پھر 1800 ڈالر بول دیے جس پر وہ فوری راضی ہوگیا۔ اس کے مطابق وہ سودا مہنگا نہیں تھا تھوڑا سا وقت اضافی صر جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کاف کرکے اس کو اتنے سارے پیسے مل گئے۔
کمینٹ سیکشن میں ایک اور صارف نے بھی کہا کہ اس کو بھی ایک مرتبہ اسی طرح 3 ہزار ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈیلٹا ایئر فضائی کمپنی مسافر کو ہرجانہ