2025-11-04@16:39:10 GMT
تلاش کی گنتی: 106
«لاہور شیخ امتیاز»:
(نئی خبر)
لاہورمیں شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100 ، لہسن 720 ، ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400 ، امرود 200 ، انار بدانہ 950 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220، کینو 540، فروٹر 400 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔
لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام 30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2 اور لاہور سے ملتان تک ایم 3 بند ہیں۔ اسی طرح، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4 پر ٹریفک کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور ملتان سے اوچ شریف تک ایم 5 پر بھی انٹری بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو...
لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 جنوری کو بانی...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔ اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے ویزا شرائط اور قوانین تبدیل کرتے ہوئے ان میں جتنا ممکن ہو سکا ہے نرمی کر دی ہے، اب پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزا آن لائن بھی دستیاب ہو گا۔ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے سفیر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اقبال خان نے پیش کش کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس...
