لاہور،شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہورمیں شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100 ، لہسن 720 ، ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400 ، امرود 200 ، انار بدانہ 950 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220، کینو 540، فروٹر 400 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
کراچی:روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔
ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔
چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔