2025-11-27@22:43:19 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں»:
(نئی خبر)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، تاہم اس بار پاکستان چیمپیئنز مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پاکستان چیمپیئنز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سرفراز احمد کی شمولیت کا اعلان کیا، جہاں انہیں "کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ” کے القابات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی،...
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.44 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 63.73 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران کھیلی گئی گواسگر بارڈر...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کو زیادہ ٹیرف عائد کرنے والے ممالک قرار دیتے ہوئے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان تینوں ممالک کو ٹیرف کو بڑھاتے رہنے کی ڈگر پر چلنے نہیں دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ممالک اپنے مفاد میں بہتر کر رہے ہیں لیکن امریکا کے لیے یہ درست نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا ہے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جو منصفانہ ہو اور اس سے ہمارے خزانے میں پیسا آئے اور امریکا دوبارہ امیر ہو جائے گا اور ایسا بہت جلد ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے...
مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔ جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔ مزید پڑھیں: ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم سے کیوں ہارے؟ سخت سوال پر شان مسعود ناراض فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ گزشتہ 50 اوور ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی کارکردگی دیکھ کر بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا سکتا ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے انڈین ٹیم کو ریڈ بال فارمیٹ میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی لیکن اس بات پر زور دیا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے۔ اس متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو کام کرنا ہوگا، بالخصوص تب جب وہ غیر ممالک سیریز کھیل رہے ہوں۔ وائٹ بال کرکٹ میں روہت...
(تحریر: سہیل یعقوب) پاکستان بہت آسانی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت سکتا ہے۔ آپ یقیناً یہ سوال پوچھنا چاہیں گے کہ کیسے؟ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے لیکن جواب پر آنے سے پہلے میں آپ کو ایک لطیفہ پڑھوانا چاہوں گا۔ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ایک صاحب ایک بچے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے والدین کیا کام کرتے ہیں؟ بچہ جواب دیتا ہے کہ اس کی والدہ دلہن تیار کرتی ہیں۔ وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا ان کا بیوٹی پارلر ہے اور والد؟ اس پر بچہ کہتا ہے کہ وہ دلہا تیار کرتے ہیں۔ اس پر وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا کیا ان کا بھی بیوٹی پارلر ہے؟ بچہ کہتا ہے کہ نہیں وہ...
کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور ہم اسے جیت پر ختم کرنا چاہیں گے۔ کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سیریز جیت کر مہم کا اختتام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک منفرد انداز لاتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا سخت مقابلہ کریں گے۔ شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل چیلنجز...
کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔ ابوضیاء پرویز نے...
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
