آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.

44 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 63.73 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران کھیلی گئی گواسگر بارڈر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

پڑھیں:

قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا

قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔

نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • قومی ایئر لائن کا 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں