کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔

ابوضیاء پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واٹر بورڈ کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب سن لیں کہ گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ہمارا اگلا احتجاج سپر ہائی وے پر ہوگا۔ رات کی تاریکی میں 8 انچ کی پانی کی لائین چوری کی گئی ہے لیکن کسی کے کانوں میں جون تک نہیں رینگ رہی۔ اگر فوری طور پر غیر قانونی کنکشن کو ختم نہیں کیا گیا تو ہم سپر ہائی وے بھی بلاک کرسکتے ہیں اس لیے متعلقہ ادارے حرکت میں آئیں، غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا جائے۔

ابو ضیاء پرویز کا کہنا تھاکہ گلشن معمار کے عوام سراپا احتجاج ہیں، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین نے رات کی تاریکی میں بلڈر کو غیر قانونی کنکشن دیا ہے، گلشن معمار کے عوام کے حصے کا پانی چوری کرکے کیوں دیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین گلشن معمار میں کوئی ترقیاتی کام تو نہیں کروارہے لیکن گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرکے فروخت کررہے ہیں، پانی کا مسئلہ KDA کا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین اپنے دائرہ کارسے ہٹ کر غیر قانونی کنکشن دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے تمام سرکاری دفاتر میں تحریری شکایات اور درخواست دائر کی اور قابض مئیر کو بھی درخواست بھیجی لیکن تاحال کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔مظاہرے کے شرکاء نے بینرز وپلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ پیپلز پارٹی سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا رحیم کی طرف سے سماما چوک تا بنگالی موڑ پر پانی کی 8 انچ کی چوری کی لائن نامنظور، گلشن معمار و اطراف کی سوسائٹیز کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین چیئرمین سہراب گوٹھ بلڈر کو 8 انچ کی چوری کی لائین ڈال کر دے رہے ہیں، لالا رحیم کی طرف سے گلشن معمار کے پانی پر ڈاکہ نامنظور، MDAاور KDA گلشن معمار میں آؤٹر ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا پانی چوری کی لائین بلڈر کو چوری کی پانی کی

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس، پائیدار امن کیلئے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟

جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے